تذکرۃ المہدی — Page 168
تذكرة المهدي 168 ہے مہربانی فرما کر تخلیہ کا وقت بتلادیں تاکہ میں خدمت شریف میں حاضر ہوں اور جو آپ تشریف لاویں تو ہماری کہاں ایسی قسمت کہ آپ جیسے بزرگ اور بزرگ زادہ کے قدم مبارک آدیں ابھی تک مجھے عباس علی کے حال سے اطلاع نہیں تھی میں نے کہلا کر جواب میں بھیجا کہ مولوی صاحب علیحدہ تخلیہ میں ملنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے جیسے اور لوگ آتے ہیں آپ بھی آدیں اور تخلیہ میں بات چیت کریں میں موجود ہوں اور مجھے ہر وقت فرصت ہے۔اور یہ مکان تو نواب علی محمد صاحب کا مکان ہے یہاں کسی کی بندی نہیں ہے یہ جواب میرا سن کر مولوی صاحب خاموش ہو گئے۔اور کچھ صدائے برنخاست کا مضمون ہوا اور إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانُ سچ ہوا۔ہاں یہ بات قابل نوشت اور ناظرین کی دلچسپی کے لئے ضروری ہے کہ جس روز مولوی محمد حسین صاحب معہ اپنے خدم و حشم کے حضرت اقدس علیہ السلام کے دعوئی رسالت پر بحث کے لئے آئے تو میں نے کبھی مولوی صاحب کو نہیں دیکھا تھا میری زبان سے زور سے اللہ اکبر کا نعرہ دو تین بار بلند ہوا مولوی عبد الکریم صاحب اور منشی غلام قادر صاحب فصیح نے دریافت کیا کہ یہ نعرہ اللہ اکبر اس وقت کیسا کیا بات دیکھی اور حضرت اقدس علیہ السلام نے بھی حیرت زدہ ہے ہو کر دریافت کیا تب میں نے کہا کہ میرا رویا میرا کشف آج خدا تعالٰی نے پورا کر کے دکھلا دیا ان سب نے پوچھا وہ کیا کشف و رویا تھا پھر وہ کشف میں نے بیان کیا اگر چہ وہ کشف مختصر ازالہ اوہام میں حضرت اقدس علیہ السلام نے میرے نام کے ساتھ ارقام فرمایا ہے اور میں نے بھی ایک رسالہ میں جس کا نام (کشف صحیح بتصديق مثیل مسیح) ہے لکھدیا ہے اور چھپ گیا ہے لیکن وہ رسالہ اب نہیں ہما ہے ایک بار ہی چھپا ہے اس لئے اب دوبارہ بوضاحت تمام پھر لکھ دیتا ہوں۔تاکہ ناظرین کی دلچسپی کا زیادہ باعث ہو اور بعض کی ہدایت کا سبب ہو اور تاکہ یہ بھی معلوم ہو جاوے کہ میں حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت مبارک میں کیونکر