تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 138 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 138

تذكرة المهدي باب ہے ذرا غور کریں اور سوچیں۔138 مولوی صاحب دو چار منٹ سوچ کر کہنے لگے : معاف فرمائیے میری غلطی تھی جو آپ نے فرمایا وہ صحیح ہے قرآن مجید آپ کے ساتھ ہے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا جب قرآن مجید ہمارے ساتھ ہے تو آپ کس کے ساتھ ہیں۔مولوی صاحب رو پڑے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور آچکی بندھ گئی اور عرض کی کہ یہ خطا کار گنہ گار بھی حضور کے ساتھ ہے اس کے بعد مولوی صاحب روتے رہے اور سامنے منسوب بیٹھے رہے۔بیرون در اور باہر مکان کے جو کئی ہزار آدمی کھڑے تھے اور اپنی اپنی رائے ظاہر کر رہے تھے وہ اس انتظار میں خوش ہو رہے تھے اور تالیاں بجا بجا کر کہتے تھے کہ آج مرزا قابو آیا آج مرزا تو بہ کر کے رہے گا مولوی صاحب مرزا کو تو بہ کرا کے چھوڑیں گے ان کو کیا خبر تھی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ والا معالمہ ہو گا۔مولوی صاحب خود ہی توبہ کریں گے بعض کی رائے تھی کہ خاموش رہو خدا ہی جانے کیا پیش آوے۔جب بہت دیر ہو گئی تو لوگوں نے فریاد کرنی شروع کی اور لگے آواز پر آواز دینے کہ جناب مولوی صاحب باہر تشریف لائیے مولوی صاحب نے ان کی ایک بات کا جواب نہ دیا جب وہ بہت زیادہ چلائے تو مولوی صاحب نے کہلا بھیجا کہ جاؤ میں نے حق دیکھ لیا اور حق پالیا۔اب میرا تم سے کچھ کام نہیں ہے تم اگر چاہو اور اپنا ایمان سلامت رکھنا چاہتے ہو تو آجاؤ اور تائب ہو کر اللہ تعالٰی سے سرخرو ہو جاؤ اور اس امام کو مان لو میں اس امام صادق سے کس طرح الگ ہو سکتا ہوں جو اللہ تعالٰی کا موعود اور آنحضرت الله کا موعود جس کو آنحضرت لا نے سلام بھیجا چنانچہ وہ حدیث شریف یہ ہے کہ مَنْ أَدْرَكَ مِنْكُمْ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ فَلْيَقْرَهُ مِنِّي السَّلَامُ مولوی صاحب یہ حدیث پڑھ کر حضرت