تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 727 of 862

تذکار مہدی — Page 727

تذکار مهدی ) 727 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر روایات سید نا محمود اگر معمولی خوش الحانی سے یہ ریکارڈ بھرے گئے ہیں تو اجازت ہے کہ جماعت کے وہ لوگ جنہیں وسعت ہو بے شک خریدیں لیکن اگر راگ یا ڈھولک وغیرہ اور مزامیر ہیں تو پھر صدر انجمن احمدیہ کو بھی چاہئے کہ پروٹیسٹ کرے اور اس کمپنی کے پاس بھی پروٹیسٹ کرے نہ صرف یہ کہ ان ریکارڈوں کو احمدی خریدیں نہیں بلکہ اس کے خلاف سخت پروٹیسٹ کریں کیونکہ ایسے رستے کھلنے سے بات کہیں سے کہیں پہنچ جائے گی۔۔۔میں امور عامہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ اس معاملہ کی تحقیق کرے اور اگر ثابت ہو کہ یہ ریکارڈ ڈھولک اور مزامیر کے ساتھ بھرا گیا ہے تو ایسے ذرائع اختیار کرے کہ اس کا انسداد ہو جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود اپنی تصویر کھنچوائی لیکن ایک کارڈ آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا جس پر آپ کی تصویر تھی تو آپ نے فرمایا کہ اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور جماعت کو ہدایت فرمائی کہ کوئی شخص ایسے کارڈ نہ خریدے۔نتیجہ یہ ہوا کہ آئندہ کسی نے ایسا کرنے کی جرات نہ کی۔حالانکہ کارڈ پر تصویر چھاپنا ایسی بے حرمتی نہیں جیسی کہ ڈھولک سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی نظمیں گانا۔پس امور عامہ کو چاہئے کہ تحقیقات کرے اور جماعت کے متعلق نگرانی کی جائے اگر کوئی ایسا ریکارڈ رکھے تو مجھ سے پوچھے بغیر اس کا فوراً بائیکاٹ کر دیا جائے اور مجھے صرف اطلاع دی جائے اور امور عامہ کو چاہئے کہ باہر کی جماعتوں کو بھی لکھے کہ اس کے خلاف پروٹیسٹ کریں کیونکہ یہ ایسی بے حرمتی ہے جس کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔(خطبات محمود جلد 14 صفحہ 215-214) آواز آ رہی ہے یہ فونوگراف سے یہ کہنا کہ سینما یا با کیسکوپ یا فنونوگراف اپنی ذات میں بُرا ہے صحیح نہیں۔فونوگراف خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سنا ہے بلکہ اس کیلئے آپ نے خود ایک نظم لکھی اور پڑھوائی اور پھر یہاں کے ہندوؤں کو بلو ا کر سنائی۔یہ وہ نظم ہے جس کا ایک شعر یہ ہے۔آواز آرہی ہے یہ فونو گراف ނ ڈھونڈو خدا کو دل سے نہ لاف و گزاف سے پس سینما اپنی ذات میں برا نہیں بلکہ اس زمانہ میں اس کی جو صورتیں ہیں وہ