تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 724 of 862

تذکار مہدی — Page 724

تذکار مهدی ) 724 روایات سید نا محمودی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رانوں پر آہستگی سے ہاتھ مارا اور انہوں نے سمجھا کہ مجھے بلا رہے ہیں۔اصل چیز محبت الہی ہے ( خطبات محمود جلد 17 صفحہ 734،733) ظاہری چیزیں کچھ نہیں ہوتیں جب تک باطن میں تبدیلی نہ پیدا کی جائے۔مومن کے لئے کوئی چیز بھی چھوٹی نہیں ہونی چاہئے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں کسی نے عرض کیا کہ ہماری جماعت کے اکثر لوگ داڑھیاں منڈواتے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ اصل چیز تو محبت الہی ہے جب ان لوگوں کے دلوں میں محبت الہی پیدا ہو جائے گی تب خود بخود یہ لوگ ہماری نقل کرنے لگ جائیں گے۔(ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 465) راج اور جن ہم نے بھی یہ قیاس کر لیا تھا کہ عارضی مکانات تھوڑے بنیں گے اور مستقل عمارات دیر سے بنیں گی لیکن ہمارا یہ اندازہ غلط نکلا۔پھر منظوریاں دیتے وقت ہم نے یہ نہیں سمجھا کہ یہ منظور یاں ہمیں کہاں پہنچا دیں گی۔”حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ جن اور راج دونوں ایک ہی قسم کے ہوتے ہیں۔جس طرح بقول جہال جن گھر سے نہیں نکلتا۔اسی طرح راج بھی گھر سے نہیں نکلتا۔پھر یہاں تو ہم نے صرف ایک گھر نہیں بنانا ایک شہر آباد کرنا ہے۔یہاں تو راج جنوں کا بھی بادشاہ بن جائے گا۔الفضل 27 /اکتوبر 1949 ء جلد 3 نمبر 246 صفحہ 3) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دیدار کا شوق باہر سے آنے والے دوست جن کو یہاں آنے کا بار بار موقع نہیں ملتا یا جمعہ کے موقع پر جب کہ مقامی لوگوں میں سے ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ہفتہ بھر ملنے کا اور کوئی موقع نہیں ملا ہوتا ، مجھ سے مصافحہ کرتے ہیں اور ان کے لئے مصافحہ کی معقولیت میری سمجھ میں آ سکتی ہے کیونکہ مصافحہ قلوب میں وابستگی اور پیوستگی پیدا کرتا ہے اور یہ معمولی چیز نہیں بلکہ احادیث سے