تذکار مہدی — Page 660
تذکار مهدی ) 660 روایات سید نا محمود کے چراغ کی کہانی بہت مشہور تھی۔الہ دین ایک غریب آدمی تھا۔اسے ایک چراغ مل گیا۔وہ جب اس چراغ کو رگڑتا تھا تو ایک جن ظاہر ہوتا تھا۔جس کو وہ جو کچھ کہتا وہ فوراً تیار کر کے سامنے رکھ دیتا۔مثلاً اگر وہ اسے کوئی محل بنانے کو کہہ دیتا۔تو وہ آنا فانا محل تیار کر دیتا۔بچپن میں تو ہم یہی سمجھتے تھے کہ الہ دین کا چراغ ایک سچا واقعہ ہے۔لیکن جب بڑے ہوئے تو ہم نے سمجھا کہ یہ محض ایک واہمہ اور خیال ہے۔لیکن اس کے بعد جب ہم جوانی سے بڑھاپے کی طرف آئے۔تو معلوم ہوا کہ یہ بات ٹھیک ہے۔الہ دین کا چراغ ضرور ہوتا ہے۔لیکن وہ تیل کا چراغ نہیں ہوتا بلکہ عزم اور ارادہ کا چراغ ہوتا ہے۔جس کو خدا تعالیٰ وہ چراغ بخش دے وہ اس کو حرکت دیتا ہے اور بوجہ اس کے کہ عزم اور ارادہ خدا تعالیٰ کی صفات میں سے ہیں۔جس طرح خدا تعالیٰ گن کہتا ہے اور کام ہونے لگ جاتا ہے۔اسی طرح جب اس کی اتباع میں اسکے مقرر کردہ اصول کے ماتحت ، اس کے احکام پر عمل کرتے ہوئے۔اس سے دعائیں کرتے ہوئے اور اس سے مدد مانگتے ہوئے۔کوئی انسان گن کہتا ہے تو وہ ہو جاتا ہے۔غرض بچپن میں ہم الہ دین کے چراغ کے قائل تھے۔لیکن جوانی میں ہمارا یہ خیال متزلزل ہو گیا مگر بڑھاپے میں ایک لمبے تجربہ کے بعد معلوم ہوا کہ الہ دین کے چراغ والی کہانی سچی ہے۔لیکن یہ ایک تمثیلی حکایت ہے اور چراغ پیتل کا نہیں بلکہ عزم اور ارادہ کا چراغ ہے۔جب اسے رگڑا جاتا ہے تو خواہ کتنا بڑا کام کیوں نہ ہو وہ آناً فاناً ہو جاتا ہے۔(الفضل 24 جنوری 1962 ء جلد 51/16 نمبر 20 صفحہ 3,2) بخیل عورت کی مثال کلکتہ کے ایک دوست نے پانچ ہزار روپیہ دیا ہے مگر وہ ایک فرد ہیں جماعت ان کے چندہ کو اپنے چندہ میں شمار کر کے یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس نے اپنا فرض ادا کر دیا۔کلکتہ کی جماعت کا بحیثیت جماعت کا لج کا چندہ نہ ہونے کے برابر ہے ایسے افراد کے چندوں کو شمار کر کے جماعتوں کا یہ سمجھ لینا کہ انہوں نے کافی رقم دے دی ہے۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ ایک عورت کسی شادی میں شامل ہوئی وہ بخیل تھی مگر اس کی بھاوج حوصلہ والی تھی۔اس عورت نے ایک روپے کا تحفہ دیا مگر اس کی بھاوج نے ہمیں روپے کا جب وہ واپس آئیں تو کسی نے اس بخیل عورت سے پوچھا کہ تم نے شادی کے موقع پر کیا خرچ کیا تو اس نے کہا میں نے اور بھاوج نے اکیس روپے دیئے تو بعض افراد کے خاص چندوں کو