تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 642 of 862

تذکار مہدی — Page 642

تذکار مهدی ) 642 روایات سید نا محمود کی سب حکومتیں خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں۔وہ جس کا بھی چاہے دل بدل سکتا ہے، اور تمہارے دشمن خواہ کتنا ہی جتھا رکھتے ہوں تمہارے مقابل میں بیچ ہیں کیونکہ تم خدا تعالیٰ کی گود میں ہو اور جو تلوار لے کر تمہارے سامنے کھڑا ہوتا ہے وہ تم پر حملہ نہیں کرتا خدا تعالیٰ پر حملہ کرتا ہے۔خدا تعالیٰ لوگوں کے دل تمہاری تائید میں پھر ا دے گا اور سچائی کو لوگوں پر ظاہر کر دے گا۔اور یہ مصائب کے بادل فضل کی ہواؤں سے بکھر جائیں گے اور انشاء اللہ تم امن میں آجاؤ گے۔“ عورتوں میں لیکچر دینا خطبات محمود جلد 33 صفحہ 242-241) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ عورتوں میں ان کی تربیت کے لئے مختلف لیکچر دینے شروع کر دیئے اور کئی دن تک آپ لیکچر دیتے رہے۔ایک دن آپ پنے فرمایا کہ ہمیں عورتوں کا امتحان بھی لینا چاہئے تا معلوم ہو کہ وہ ہماری باتوں کو کہاں تک سمجھتی ہیں۔باہر سے ایک خاتون آئی ہوئی تھیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان سے پوچھا۔بتاؤ مجھے آٹھ دن لیکچر دیتے ہو گئے ہیں۔میں نے ان لیکچروں میں کیا بیان کیا ہے وہ کہنے لگی یہی خدا اور رسول کی باتیں آپ نے بیان کی ہیں اور کیا بیان کیا ہے۔آپ کو اس جواب سے اس قدر صدمہ ہوا کہ آپ نے ٹیچروں کا سلسلہ بھی بند کر دیا اور فرمایا ہماری عورتوں میں ابھی اس قسم کی غفلت پائی جاتی ہے کہ معلوم ہوتا ہے ابھی وہ بہت ابتدائی تعلیم کی محتاج ہیں۔اعلیٰ درجہ کی روحانی باتیں سننے کی ان میں استعداد ہی نہیں۔یہی بعض مردوں کا حال ہے۔اس کے مقابلہ میں صحابہ کو دیکھو۔وہ کس طرح رات اور دن رسول کریم ہے کی باتوں کو سنتے اور پھر ان پر عمل کرنے کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں۔انہوں نے آپ کی چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات کو لیا اور دنیا میں نہ صرف اس کو پھیلا دیا بلکہ اس پر عمل کر کے بھی دکھا دیا پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں ہیں۔ان کو پڑھنا اور ان سے فائدہ اٹھانا بھی جماعت کے اہم ترین فرائض میں سے ہے۔مگر یاد رکھو صرف لذت حاصل کرنے کے لئے تم ایسا مت کرو۔بلکہ فائدہ اٹھانے اور عمل کرنے کی نیت سے تم ان امور کی طرف توجہ کرو۔تم لذت حاصل کرنے کے لئے سارا قرآن پڑھ جاؤ تو تمہیں کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔لیکن