تذکار مہدی — Page 619
619 تذکار مهدی ) روایات سید نا محمود کے ساتھ ابتدائی ایام میں اکٹھے رہے اور یہ ایک عجیب بات ہے کہ یہ رتبہ پنجاب کی دوریاستوں کو ہی حاصل ہوا ہے۔پٹیالہ میں میاں عبداللہ صاحب سنوری کو خدا تعالیٰ نے یہ رتبہ دیا اور کپورتھلہ میں منشی اروڑے خان صاحب ، عبدالمجید خان صاحب کے والد منشی محمد خان صاحب اور منشی ظفر احمد صاحب کو یہ رتبہ ملا۔یہ چار آدمی تھے جن کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ دعوئی ماموریت اور بیعت سے بھی پہلے کے تعلقات تھے اور اس قسم کے خادمانہ تعلقات تھے کہ ایک منٹ کے لئے بھی دور رہنا برداشت نہیں کر سکتے تھے۔پس ایسے لوگوں کی وفات ایک بہت بڑا اور اہم مسئلہ ہوتا ہے اور ان لوگوں کے لئے دعا کرنا ان پر احسان کرنا نہیں ہوتا بلکہ اپنے اوپر احسان ہوتا ہے کیونکہ جو شخص ان لوگوں کے لئے دعا کرتا ہے۔خدا تعالیٰ اس کا بدلہ دینے کے لئے فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ اس دعا کرنے والے کے لئے دعا کریں اور یہ بات تو ظاہر ہی ہے کہ تمہاری دعا سے خدا تعالیٰ کے فرشتوں کی دعا زیادہ سنی جائے گی۔۔۔غرض جو دعا وہ دوسرے کے لئے کرتا ہے خدا تعالیٰ کے فرشتے وہی ساتھ ساتھ اس کے لئے بھی کرتے جاتے ہیں۔یہی حال جنازہ کی دُعا کا ہے جو مرنے والے کے لئے آخری دعا ہوتی ہے۔اس میں بھی خدا تعالیٰ کے فرشتے بہت زیادہ جوش کے ساتھ نماز جنازہ پڑھنے والوں کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔پس جب کوئی شخص جنازہ پر دعا مانگتا ہے تو وہ صرف اس کے لئے دعا نہیں کر رہا ہوتا بلکہ وہ ایک سودا کر رہا ہوتا ہے۔جس میں یہ خود بہت زیادہ فائدہ میں رہتا ہے۔وہ میت کے لئے دعا کرتا ہے اور فرشتے اس کے لئے دعا کرتے ہیں۔جب حضرت مولوی عبدالکریم صاحب نے وفات پائی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جنازہ پڑھایا تو آپ بہت دیر تک ان کے لئے دعا فرماتے رہے اور جب نماز جنازہ سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ آج ہم نے اپنی ساری جماعت کے لوگوں کا جنازہ پڑھا دیا۔میں سمجھتا ہوں اس کا بھی یہی مفہوم تھا کہ آپ نے فرشتوں والا کام کیا یعنی جس طرح فرشتے جب کسی کو اپنے بھائی کے لئے دُعا کرتے اور دیکھتے ہیں۔تو خود اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دُعا کرنے لگ جاتے ہیں۔اسی طرح جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیکھا کہ جماعت کے لوگ خدا تعالیٰ کے ایک نیک بندے کی وفات پر اس کے لئے یہ دُعا کر رہے ہیں کہ خدا اس کے مدارج کو بلند کرے اسے اپنے قرب میں جگہ دے اور اسے اپنی رضا کا مقام عطا کرے تو آپ نے بھی ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگنی شروع کر دی کہ اے خدا تو ان دعا کرنے