تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 549 of 862

تذکار مہدی — Page 549

تذکار مهدی ) 549 روایات سید نا محمود ہمارے سلسلہ کو جو فائدہ پہنچا ہے وہ روپیہ کے ذریعہ خدمت کرنے والوں سے بہت زیادہ ہے۔مجھے یاد ہے میری پندرہ سال کی عمر تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ بیمار ہو گئے۔اُن دنوں جو ڈاک آیا کرتی تھی وہ آپ کی بیماری کی وجہ سے میں ہی آپ کو پڑھ کر - سنایا کرتا تھا۔ایک دفعہ ایک منی آرڈر آپ کے نام آیا جو 180 روپیہ کا تھا اور ساتھ ہی خط تھا جس میں لکھا تھا کہ یہ روپیہ چندے کا نہیں بلکہ حضور کی خدمت میں بطور نذرانہ پیش ہے۔اس میں سے 80 روپے تو وہ ہیں جو میں ہمیشہ ماہوار حضور کو بھیجا کرتا ہوں اور 100 روپیہ زائد اس لیے ہے کہ پہلے میری تنخواہ - 180 روپیہ تھی جس میں سے 80 روپے میں حضور کو نذرانہ بھجوادیا کرتا تھا۔اب مجھے یکدم سب انسپکٹر پولیس سے ترقی دے کر پراسیکیوٹنگ انسپکٹر بنادیا گیا ہے اور 280 روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ مجھے یکدم یہ 100 روپیہ جو ترقی ملی ہے محض حضور کے لیے ملی ہے اس لیے سو روپے وہ جو اب بڑھے ہیں اور 80 روپے وہ جو میں ہمیشہ بھیجا کرتا ہوں حضور کی خدمت میں نذرانہ کے طور پر بھجوا رہا ہوں اور چونکہ خدا نے مجھے۔180 سے - 280 روپیہ تک یکدم پہنچایا ہے اور یہ 100 روپیہ کی زیادتی میرے لیے نہیں بلکہ حضور کے لیے ہوئی ہے اس لیے میں آئندہ بھی ہمیشہ ایک 180 روپے ہی حضور کی خدمت میں بھجوایا کروں گا۔میں نے جب یہ خط پڑھا تو بڑا متاثر ہوا کہ ہماری جماعت میں اللہ تعالیٰ نے کیسے کیسے مخلص وجود پیدا کئے ہیں یہ چودھری رستم علی صاحب تھے جو محکمہ پولیس میں ملازم تھے۔اسی طرح میں نے کئی دفعہ سیٹھ عبداللہ بھائی کی خدمات کا ذکر کیا ہے۔اب تو پارٹیشن اور ہندوستانی گورنمنٹ کے مظالم کی وجہ سے ان کی تجارت ویسی نہیں رہی۔لیکن ساری عمران کی یہی کیفیت رہی کہ جو روپیہ بھی ان کے پاس آتا وہ اسے سلسلہ پر خرچ کر دیا کرتے اور اب بھی وہ اسی رنگ میں قربانی کرتے جا رہے ہیں۔پس بے شک ہماری جماعت میں ایسے افراد ہیں۔جو مالی لحاظ سے سلسلہ کے کاموں میں غیر معمولی حصہ لیتے ہیں۔لیکن ان افراد سے جو سلسلہ کو فائدہ پہنچا ہے۔کیا وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی ایک تصنیف کے بھی برا بر ہے یا سلسلہ کے قائم کرنے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو وقت صرف کیا۔اگر اس وقت کو سلسلہ کے لئے صرف کرنے کی بجائے آپ اپنے زمیندارہ کام میں لگ جاتے۔تو کیا سلسلہ کو اتنا ہی فائدہ پہنچتا۔جتنا اب پہنچا ہے۔یا میں ہی اگر اپنے زمیندارہ کام میں مشغول ہو جاتا۔تو میرے ذریعہ سلسلہ کو وہ فائدہ پہنچ سکتا تھا۔جواب پہنچا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میں نے زمیندارہ کام بھی