تذکار مہدی — Page 500
تذکار مهدی ) 500 روایات سید نا محمودی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں مشکلات ہمیں اپنے نئے پروگرام شروع کرنے سے پہلے اپنے آپ کو وقت پر بیدار کر لینا چاہئے۔مثلاً اب ہمارا نیا سال شروع ہوا ہے ہماری مشکلات پہلے سے زیادہ ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں مشکلات ایک رنگ میں زیادہ تھیں اور ایک رنگ میں کم تھیں۔دس پندرہ آدمی ایسے تھے۔جو بوجھ برداشت کر کے اپنے کام چھوڑ کر قادیان آگئے تھے اور وہ آپ کے کام میں ہاتھ بٹا رہے تھے اور باقی امداد کرتے تھے۔اس وقت مالی امداد کام کی نسبت زیادہ اہمیت رکھتی تھی۔آج مالی امداد کی نسبت کام زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔اس وقت جماعت اگر خدانخواستہ ناکام ہو جاتی تو خطرہ بہت کم تھا۔اب خطرہ بہت زیادہ ہے کیونکہ جماعت میں سے ایک دو کا ایسا نکل آنا جن کو دنیا سر پھرے کہتی ہے۔تم انہیں مستقل مزاج سمجھ لو زیادہ مشکل نہیں ایسے لوگ مل جاتے ہیں۔شاہ دولے کے چاہوں کو دیکھ لو کتنے احمق ہوتے ہیں۔لیکن دنیا میں ایسے بیوقوف پائے جاتے ہیں۔جو شاہ دولے کے چوہے بناتے رہتے ہیں۔پس پہلے زمانہ میں صرف چند سر پھروں کی ضرورت ہوتی تھی اور وہ اکثر مل جاتے تھے۔لیکن اب سینکڑوں اور ہزاروں سر پھروں کی ضرورت ہے اور اتنی تعداد میں سر پھرے ملنے مشکل ہیں۔جماعت کی نسبت کے لحاظ سے اب کارکن زیادہ ہیں۔پہلے کارکن کم تھے۔مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں مبلغ نہیں تھے۔آپ کتابیں لکھتے تھے اور انہیں شائع کر دیتے تھے۔شروع میں آپ کے پاس پر لیس تک نہیں تھا۔آپ کی کتابیں عیسائیوں کی پریس میں چھپتی رہیں۔بعد میں ایک مسلمان کے پریس میں چھپنے لگیں اور پھر اپنا پر لیس قائم ہوا جو صرف دستی پر لیس تھا۔پس اس زمانہ میں اس لحاظ سے مشکلات زیادہ تھیں کہ ذرائع کم تھے۔لیکن اس لحاظ سے مشکلات کم تھیں کہ کارکن تھوڑے تھے اور تھوڑے کارکنوں سے کام لینا آسان ہوتا ہے اس لحاظ سے جماعت اس زمانہ میں محفوظ تھی آج ذرائع بیشک زیادہ ہیں لیکن مشکلات بھی پہلے سے بڑھ گئی ہیں آج کام کرنے والوں کی نگرانی کی زیادہ ضرورت ہے۔(الفضل 26 جنوری 1953ء جلد 41/7 نمبر 23 صفحہ 4)