تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 5 of 862

تذکار مہدی — Page 5

تذکار مهدی ) 5 روایات سید نا محمودی مکرم و محترم مہاشہ فضل حسین صاحب نے یہ کام بہت محنت سے شروع تو کیا لیکن مکمل نہ کر سکے اور ادھورا ہی رہا دوسرے اس وقت خطبات محمود اور انوارالعلوم کی جلدوں کی جو سہولت اب میسر ہے اس وقت نہ تھی۔خاکسار نے ان روایات کو الحکم قادیان ، البدر قادیان ، الفضل ، خطبات محمود، انوار العلوم اور تفسیر کبیر سے اکٹھا کیا ہے۔درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین۔گر قبول افتند ہے عز و شرف اکتوبر 2020ء خاکسار حبیب الرحمان زیروی