تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 300 of 862

تذکار مہدی — Page 300

تذکار مهدی ) 300 روایات سید نا محمود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ تھا کہ ایک دفعہ قادیان میں بجلی گری اور اس زور سے گری کہ بڑی دُور تک اُس کی دہشت ناک آواز پھیل گئی۔اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام صحن میں تھے۔جب بارش شروع ہوئی تو آپ صحن سے اُٹھ کر کمرہ کے اندر تشریف لے جانے لگے۔ابھی آپ صحن میں ہی تھے کہ یکدم بجلی گرنے کی خوفناک آواز پیدا ہوئی۔میں اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ تھا میں نے جلدی سے اپنا ہاتھ اُٹھایا اور آپ کے سر پر رکھ دیا یہ خیال کر کے کہ اگر بجلی گرے تو میرے ہاتھوں پر گرے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نہ گرے۔یہ ساری ہی پاگل پن کی باتیں تھیں۔اول یہ خیال کرنا کہ خدا کے مسیح پر بجلی گرے گی۔دوم یہ خیال کرنا کہ اگر بجلی گری تو میرے ہاتھ اُسے روک لیں گے یہ دونوں ہی پاگل پن کی باتیں ہیں اور بعد میں میں اپنی اس حرکت پر ہنس بھی پڑا۔مگر میں نے آج تک جتنے کام کئے ہیں اس سے زیادہ مجھے اور کسی کام پر فخر نہیں۔یہ ہے تو ایک بیوقوفی لیکن اس بیوقوفی سے مجھے اُس وقت یہ یقین ہو گیا کہ میرے دل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر پورا ایمان ہے۔اگر یہ بیوقوفی مجھ سے سرزد نہ ہوتی تو مجھے اپنے اس اندرونی ایمان کا پتہ نہ لگتا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خطرہ خیالی تھا مگر جس انسان کی خاطر میں نے یہ فعل کیا چونکہ وہ میرا محبوب تھا اس لئے میں نے اس خطرہ کو حقیقی خطرہ سمجھا اور یہ خیال میرے دل سے جاتا رہا کہ یہ وہم ہے ایسا کب ہوسکتا ہے۔اسوۂ حسنہ، انوار العلوم جلد 17 صفحہ 96) نواب عبدالرحیم خان صاحب کو شفاء خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمارے حکم کے بغیر تو کوئی شفاعت نہیں کر سکتا۔اس زمانہ میں مسیح موعودؓ سے بڑھ کر کس نے بڑا انسان ہونا تھا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک دفعہ جب نواب صاحب کے لڑکے عبدالرحیم خان کے لئے جبکہ وہ بیمار تھا دعا کی تو الہام ہوا کہ یہ بچتا نہیں۔آپ کو خیال آیا کہ نواب صاحب اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر قادیان آرہے ہیں ان کا لڑکا فوت ہو گیا تو انہیں ابتلاء نہ آجائے اس لئے آپ نے خدا تعالیٰ کے حضور عرض کی کہ الہی ! میں اس لڑکے کی صحت کے لئے شفاعت کرتا ہوں۔الہام ہوا مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةَ إِلَّا بِإِذْنِهِم تم کون ہو کہ میری اجازت کے بغیر شفاعت کرتے ہو۔دیکھو مسیح موعود کتنا بڑا انسان تھا تیرہ سو سال سے اس کی دنیا کو انتظار تھی مگر وہ بھی جب سفارش کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم ہوتے