تذکار مہدی — Page 158
تذکار مهدی ) 158 روایات سید نا محمودی اور اب میں ہی اسے تباہ کر دوں گا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے رشتہ داروں نے اعلان کر دیا بلکہ بعض اخبارات میں یہ اعلان چھپوا بھی دیا کہ اس شخص نے دوکانداری چلائی ہے اس کی طرف کسی کو توجہ نہیں کرنی چاہئے اور اس طرح ساری دنیا کو انہوں نے بدگمان کرنے کی کوشش کی پھر یہ میرے ہوش کی بات ہے کہ بہت سے کام کرنے والے لوگوں نے جو زمیندارہ انتظام میں کمیں کہلاتے ہیں آپ کے گھر کے کاموں سے انکار کر دیا اس کے محرک دراصل ہمارے رشتہ دار ہی تھے۔غرض اپنوں اور بیگانوں نے مل کر آپ کو مٹانا اور آپ کو تباہ اور برباد کر دینا چاہا۔مگر خدا نے اپنے بندے سے کہا: دنیا میں ایک نبی آیا پر دنیا نے اُسے قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کر دے گا۔“ ایک بے کس اور بے بس انسان قادیان جیسی بستی میں جہاں ہفتہ میں صرف ایک دفعہ ڈاک آیا کرتی تھی جہاں ایک پرائمری سکول بھی نہ تھا۔جہاں ایک روپیہ کا آٹا بھی لوگوں کو میسر نہیں آتا تھا گھڑا ہوتا ہے اور پھر وہ انسان بھی ایسا ہے جو نہ مولوی ہے اور نہ بہت بڑی جائیداد کا مالک ہے۔(بے شک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک شریف خاندان میں سے تھے مگر راجوں اور نوابوں کی طرح بہت بڑی جائیداد کے مالک نہیں تھے ) وہ اٹھ کر دنیا کے سامنے یہ اعلان کرتا ہے اور پہلے دن ہی کہتا ہے کہ خدا میرے نام کو دنیا کے کناروں تک پہو نچائے گا اور کون ہے جو آج کہہ سکے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام دنیا کے کناروں تک نہیں پہونچا۔( الفضل 13 نومبر 1940 ء جلد 28 نمبر 258 صفحہ 2 تا 3) جماعت سے تعلق رکھنے والوں پر علوم کی راہیں کھلتی ہیں یہ اللہ تعالی کی قدرت ہے کہ ہماری جماعت سے تعلق رکھنے والوں پر دینی اور دنیوی علوم کی راہیں کھل جاتی ہیں اور ایسی باتیں ذہن میں آنے لگتی ہیں جو بڑے بڑے عالموں کو نہیں سوجھتیں۔ہمارے ہاں ایک ملازم ہوتا تھا پہاڑ کا رہنے والا تھا اسے گنٹھیا کی بیماری ہوگئی تھی اور اس کے رشتہ داروں نے اسے گھر سے نکال دیا تھا کہ تو کما تا کچھ نہیں اس لئے ہم تیرا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔وہ اپنا علاج کرانے کے لئے چلا آیا۔کسی نے اسے بتایا قادیان کے مرزا صاحب بھی علاج کرتے ہیں وہاں جاؤ یہ سن کر وہ قادیان میں آگیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا