تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 100 of 862

تذکار مہدی — Page 100

تذکار مهدی ) 100 روایات سید نا محمودی تشریف لا رہے تھے۔میں نے اُن سے کہا کہ دیکھیں دیوار گرائی جا رہی ہے۔خدا تعالی کی قدرت ہے پہلے ایک مقدمہ ہوا جس میں ناکامی ہوئی پھر دوسرا مقدمہ ہوا اور اُس میں ناکامی ہوئی آخر تیرے مقدمہ میں کامیابی ہوئی اور عدالت نے دیوار گرائے جانے کا حکم دے دیا۔مسجد اقصیٰ میں حضرت خلیفہ اول اُس روز درس دے رہے تھے۔جب درس ختم ہوا اور میں گھر کو چلا تو دیکھا کہ دیوار گرائی جا رہی ہے۔میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو حضرت خلیفہ اول آ رہے تھے۔میں نے اُن سے کہا کہ دیکھیں دیوار گرائی جارہی ہے۔گویا جس طرح میں نے خواب میں نظارہ دیکھا تھا ویسا ہی وقوع میں آ گیا۔جہاں تک مجھے یاد ہے میں نے یہ خواب حضرت خلیفہ اول کوسنا یا ہوا تھا۔چنانچہ آپ نے اُس وقت میری بات سُن کر فرمایا لومیاں تمہاری خواب پوری ہو گئی۔یہ دیوار اُس مقام پر تھی جہاں آج کل محاسب کا دفتر ہے۔اور دیوار گرا دی گئی الموعود۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 596) ہر زمانہ کی حیثیت علیحدہ ہوا کرتی ہے۔ایک زمانہ وہ بھی تھا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں مخالفین نے مسجد کا دروازہ بند کر دیا اور آپ کئی دفعہ گھر میں پردہ کرا کر لوگوں کو مسجد میں لاتے اور کئی لوگ اوپر سے ہو کر آتے سال یا چھ ماہ تک یہ راستہ بند رہا۔آخر مقدمہ ہوا اور خدا تعالیٰ نے ایسے سامان کیئے کہ دیوار گرائی گئی۔بعض خواہیں بھی عجیب ہوتی ہیں۔میں نے اس زمانے میں خواب دیکھا کہ میں بڑی مسجد سے جارہا ہوں اور دیوار گرائی جارہی ہے۔میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو مولوی صاحب یعنی حضرت خلیفہ اسیح الاول تشریف لا رہے ہیں میں نے ان سے کہا کہ دیوار گرائی جارہی ہے خدا کی قدرت ہے کہ پہلے ایک مقدمہ ہوا وہ فیل ہوا۔دوسرا ہوا وہ نا کام ہوا۔تیسرے میں کامیابی ہوئی اور دیوار گرانے کا حکم ہو ا مسجد اقصیٰ میں حضرت خلیفہ اول درس دے رہے تھے جب درس ختم ہوا اور میں گھر کو چلا تو دیکھا کہ دیوار گرائی جارہی ہے۔میں نے پیچھے دیکھا تو حضرت خلیفہ اول آ رہے تھے اور میں نے ان سے کہا کہ دیوار گرائی جا رہی ہے بعینہ اسی طرح ہوا جس طرح میں نے خواب میں دیکھا تھا۔جہاں تک مجھے یاد ہے میں نے یہ خواب حضرت خلیفہ اول کو سنائی ہوئی تھی اور انہوں نے میری