تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 78 of 862

تذکار مہدی — Page 78

تذکار مهدی ) 78 روایات سید نا محمود میں صرف بائیل کے حوالے جمع کیئے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم کے وہ معارف پیش کیئے ہیں جو تیرہ سو سال میں کسی مسلمان کو نہیں سو جھے اور ان معارف اور علوم کا سینکڑواں بلکہ ہزارواں حصہ بھی ان کی کتابوں میں نہیں۔“ ( فضائل القرآن (2) انوار العلوم جلد 14 صفحہ 350) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت 1889ء میں پیدا ہوا 1898ء میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کی۔گو بوجہ احمدیت کی پیدائش کے میں پیدائش سے ہی احمدی تھا مگر یہ بیعت گویا میرے احساس قلبی کے دریا کے اندر حرکت پیدا ہونے کی علامت تھی۔دعاؤں کی عادت یاد ایام، انوار العلوم جلد 8 صفحہ 365) خدا کا فرستاده مسیح موعود علیہ السلام جسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا۔أُجِيبُ كُلَّ دُعَائِكَ إِلَّا فِي شُرَكَائِکَ۔جس سے وعدہ تھا کہ میں تیری سب دعائیں قبول کروں گا، سوائے ان کے جو شر کاء کے متعلق ہوں۔وہ ہنری مارٹن کلارک والے مقدمہ کے موقع پر مجھے جس کی عمر صرف 9 سال کی تھی دعا کے لئے کہتا ہے۔گھر کے نوکروں اور نوکرانیوں کو کہتا ہے کہ دعائیں کرو۔پس جب وہ شخص جس کی سب دعائیں قبول کرنے کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہوا تھا، دوسروں سے دعائیں کرانا ضروری سمجھتا ہے اور اس میں اپنی ہتک نہیں سمجھتا تو ایک ڈاکٹر کا دوسرے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا، کس طرح ہتک کا موجب ہوسکتا۔پس دیانت، ایمان اور دین کے لحاظ سے ایک معالج کا فرض ہے کہ جب حالت خطر ناک دیکھے تو مشورہ دے کہ کسی اور کو بلا لیا جائے۔(خطبات محمود جلد 14 صفحہ 132-131) جبرائیل اب بھی آتا ہے میری عمر جب نو یا دس برس کی تھی۔میں اور ایک اور طالب علم گھر میں کھیل رہے تھے۔وہیں الماری میں ایک کتاب پڑی ہوئی تھی جس پر نیلا نجز دان تھا اور وہ ہمارے دادا صاحب کے وقت کی تھی۔نئے نئے علوم ہم پڑھنے لگے تھے اس کتاب کو جو کھولا تو اس میں لکھا تھا کہ اب