رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا توکل علی اللہ

by Other Authors

Page 5 of 65

رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا توکل علی اللہ — Page 5

تعارف جماعت احمد یہ برطانیہ کا اڑتیسواں جلسہ سالانہ مورخہ ۳۰۔۳۱ جولائی و یکم اگست ۲۰۰۴ کو اسلام آباد ٹیلفورڈ، سرے، انگلستان میں منعقد ہوا۔برطانیہ میں منعقد ہونے والا خلافت خامسہ کا یہ دوسرا جلسہ سالا نہ تھا جس میں امام ہمام سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے شمولیت فرمائی اور دنیا کے گوشے گوشے سے تشریف لائے ہوئے احباب جماعت بھی شامل ہوئے۔اس عالمگیر سہ روزہ جلسہ سالانہ میں ۳۱ جولائی ۲۰۰۴ کو دوسرے اجلاس کی صدارت مکرم ومحترم حضرت مرزا عبدالحق صاحب، ایڈوکیٹ صوبائی امیر پنجاب جماعت احمدیہ پاکستان نے کی۔ماشاء اللہ آپ کی عمر ۱۰۵ سال ہے۔اس اجلاس میں مکرم محترم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب مبلغ انچارج برطانیہ و امام مسجد فضل لندن نے رسول مقبول ﷺ کا تو کل علی اللہ “ کے موضوع پر نہایت علمی، تحقیقی اور ایمان افروز تقریر پیش فرمائی۔یہ تقریر بعد ازاں احمد یہ گزٹ کینیڈا اور ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل لندن میں شائع ہو چکی ہے۔تفصیلی نظر ثانی اور بعض مفید اضافہ جات کے بعد اب یہ تقریر افادہ عام کے لئے پہلی بار جولائی 2005 میں جماعت احمد یہ برطانیہ کی طرف سے کتابی شکل میں پیش کی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کی اشاعت ہر لحاظ سے مفید اور بابرکت بنائے آمین (ناشر)