تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 83 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 83

76 تار بھیجے ہیں۔یہ مشورہ ان کا غلط ہے۔اور احمدیوں کے دشمنوں کی طرف سے ہے۔میں خود احمدی نہیں ہوں مگر اشاعت اسلام میں ان لوگوں کی کوشش کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔شہزادہ کا یہاں بھی اور ہندوستان کے مسلمانوں پر بھی بہت بُرا اثر ہو گا۔یہ مسجد تمام مسلمانوں کے لئے بغیر فرقہ بندی کی تمیز کے کھلی ہے۔اور مغرب میں مشعلِ اسلام کے روشن کرنے کا باعث ہے۔میں بہت ادب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ شہزادہ کو تار برقی احکام بھیج دیں۔کہ وہ اس تقریب کو ادا کریں۔جس کا اس کثرت سے اعلان ہو چکا ہے۔اور اس۔عام نااُمیدی سے پبلک کو بچائیں۔جو ان کی غیر حاضری سے پیدا ہو گی۔“ (2-10-1926) اس دن تیسرے پہر خان بہادر خود ہائڈ پارک (Hyde Park) ہوٹل تشریف لے گئے۔تاکہ وہ امیر کو اس بات پر آمادہ کریں۔کہ وہ اپنی ذمہ داری پر ہی یہ افتتاح کر دیں لیکن ہوٹل کے ملازم نے یہ جواب دیا کہ امیر اور ان کی پارٹی باہر گئی ہوئی ہے۔اس پر امام اور ان کے دوستوں نے مشورہ کر کے یہ فیصلہ کر لیا۔کہ اگر شہزادہ فیصل شریک افتتاح نہ ہو سکے۔تو پھر خان بہادر شیخ عبدالقادر ہی افتتاح کے لئے بہت موزوں شخص ہیں۔ایک اور رات انہی تفکرات اور ترددات میں گزر گئی۔اور آخر وہ دن آ گیا جس کے لئے سب تیاریاں اور اعلان کئے گئے تھے۔وقت تو 3 بجے بعد دو پہر کا رکھا گیا تھا مگر بارہ (12) بجے دوپہر سے ہی مہمانوں کی آمد شروع ہو