تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 72 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 72

65 (6) تمام کام زیر نگرانی میر عمارت مسٹر جے آئی فیٹ ہرا۔Mr۔J۔I) Fethra۔) طول وعرض طول تمام عمارت مع دیواروں کا محراب کو چھوڑ کر 4312 فٹ اور عرض 2612 فٹ ہے۔باہر سے عمارت اور گنبد کے اوپر کا حاشیہ طاق نما حاشیہ سے مزین ہے۔بیت کی کھڑکیوں میں کوئی رنگین شیشہ نہیں لگایا گیا۔دیکھنے والے بعض دفعہ لنڈن کے اندر اس عمارت کو دیکھ کر خیال کرتے ہیں کہ گویا مشرق کا سکے۔ایک حصہ اُٹھا کر مغرب میں لا کر لگا دیا گیا ہے۔(بیت) کی تعمیر میں یہ لحاظ رکھا گیا ہے کہ آئندہ ضرورت کے وقت اس کی اتنی مزید توسیع ہو سکے کہ اس میں ایک ہزار آدمی بخوبی نماز پڑھ ( بیت) کی کرسی باغیچہ کی زمین سے بقدر دو سیڑھیوں کے اُونچی ہے۔روشنی کا انتظام برقی روشنی کے لیمپوں سے کیا گیا ہے ایک لیمپ دروازہ کے باہر اور دوسرا محراب کے اندر لگا ہوا ہے تین بڑے بڑے ہنڈے چھت میں لٹک رہے ہیں جن میں سے ایک گنبد کے پیچ آویزاں ہے۔رعد اور برق سے عمارت کو بچانے کے لئے تار لگا ہوا ہے۔بیت کی تعمیل 1345ھ ہجری میں ہوئی اور تاریخ بحساب عدد حروف جمل ہوئی۔1 چمن مغربی 2 آفتاب تبلیغ یہ تو (بیت) کی ظاہری مادی صورت ہوئی مگر اس کے اندر وہ کیا چیز ہے جو اس کی روحانیت اور جان ہے اور جو اس (بیت) کو ایک زندہ وجود کی شکل