تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 31 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 31

27 اندھیرے میں تھے منور کیا جائے گا اور چونکہ ( دینِ حق ) اور بیت کا وجود لازم و ملزوم چیز ہیں۔اور بیت ( دینِ حق ) میں خانہ خدا سمجھی جاتی ہے اس لئے انگلستان میں بیت کا وجود دراصل اس پیشگوئی والے سورج کا مطلع ہے جہاں سے دینِ حق) ان ممالک میں پھیلے گا اور پھیل رہا ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے اپنے الفاظ اس بارے میں یہ ہیں۔ایسا ہی طلوع شمس جو مغرب کی طرف سے ہوگا ہم اس پر بہر حال ایمان لاتے ہیں لیکن اس عاجز پر جو ایک رویا میں ظاہر کیا گیا ہے وہ یہ ہے جو مغرب کی طرف سے آفتاب کا چڑھنا یہ معنی رکھتا ہے کہ ممالک مغربی جو قدیم سے ظلمت کفر و ضلالت میں ہیں آفتاب صداقت سے منور کئے جائیں گے اور ان کو ( دینِ حق ) سے حصہ ملے گا۔“ (2) دوسری پیش گوئی خود حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کی اس بارے میں ہے آپ فرماتے ہیں:۔میں نے دیکھا کہ میں شہر لنڈن میں ایک منبر پر کھڑا ہوں اور انگریزی زبان میں ایک نہایت مدلل بیان سے ( دین حق کی صداقت ظاہر کر رہا ہوں بعد اس کے میں نے بہت سے پرندے پکڑے جو چھوٹے چھوٹے درختوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے رنگ سفید تھے اور شاید تیتر کے جسم کے موافق ان کا جسم ہو گا۔سو میں نے اس کی تعبیر کی کہ اگر چہ میں نہیں مگر میری تحریریں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور بہت سے راست باز انگریز صداقت کا شکار ہو جائیں گے۔درحقیقت آج تک مغربی ملکوں کی