تواریخ مسجد فضل لندن — Page 11
9 ایک احمدی مذہبی تعصب کا نشانہ بن کر جام شہادت پی چکے ہیں۔کل جماعت قریباً دس لاکھ نفوس پر مشتمل۔ہے۔ہر طبقہ کے لوگ اس میں موجود ہیں۔امیر غریب، تاجر، سرکاری ملازم زمیندار، دستکار، وکلاء، بیرسٹر گریجوایٹ ،علماء مذہبی وغیرہ۔جماعت احمدیہ کے مذہبی اصولوں میں ایک یہ بھی ہے جس حکومت کے ماتحت رہتے ہیں۔اس کے دلی خیر خواہ رہتے ہیں۔اور فساد اور شرارت اور امن شکنی اور غدر اور بغاوت کے طریقوں سے بچتے ہیں۔اور دین کی نصرت اور اشاعت محبت، پیار اور دلائل سے کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔مرکز قادیان میں حضرت خلیفہ اسی امام جماعت احمدیہ کے متعدد سیکرٹری ہیں۔جن میں بعض کے عہدے یہ ہیں۔ناظر اعلیٰ یعنی چیف سیکرٹری ، ناظر دعوت و تبلیغ۔غیر قوموں تک حق و صداقت پہنچانے کے لئے۔ناظر تعلیم و تربیت جماعت کی اندرونی اصلاح اور استحکام کے لئے۔ناظر بیت المال مالی انتظام کے لئے۔ناظر تصنیف و تالیف محکمہ تصنیف و تالف کے لئے۔ناظر امور خارجہ۔گورنمنٹ اور غیر جماعتوں کے تعلقات کے لئے۔ناظر ضیافت ، مہمانوں کے کھانے اور رہائش کے انتظام کے لئے۔محکمہ قضا۔مقدمات کے فیصلہ کے لئے محکمہ افتاء صحیح فتویٰ صادر کرنے کے لئے محکمہ احتساب۔اندرونی نگرانی کے لئے۔اور محکمہ ڈاک۔حضرت امام کی خط و کتابت کے لئے وغیرہ وغیرہ۔کئی اخبارات اور رسالے مرکز سے اور ایک رسالہ لنڈن سے شائع ہوتا ہے۔اور بعض پرچے دیگر ممالک سے بھی نکلتے ہیں نیز مختلف بیرونی ممالک میں جماعت احمدیہ کے مشن میں جن کا ذکر آئندہ آئے گا۔ہر جگہ جہاں احمدی پائے جاتے ہیں۔باقاعدہ جماعتیں قائم ہیں اور بڑی بڑی جماعتوں میں امیر