تأثرات

by Other Authors

Page 519 of 539

تأثرات — Page 519

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء وفاداروں کو خدا تعالیٰ خود اپنی جناب سے تیار کرتا رہے گا۔پس آگے بڑھیں اور اپنے ایمان اور اعمال صالحہ کا محاسبہ کرتے ہوئے آپ میں سے ہر ایک ان با برکت وجودوں میں شامل ہو جائے جن کو خدا تعالیٰ خلافت کی حفاظت کے لیے خود اپنی جناب سے ننگی تلوار بنا کر کھڑا کرے گا۔“ 480 الفضل انٹر نیشنل۔خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی نمبر۔25 جولائی تا 7 اگست 2008ء صفحہ نمبر 12) اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی طرح اطاعت و وفاداری کے ساتھ اور محبت اور باہمی اخوت کے ساتھ خلافت احمدیہ کا دست و بازو بنائے رکھے اور خلافت احمدیہ کے دوام اور استحکام کے لیے دعائیں اور مبارک کوششیں کرتے رہنے کی توفیق عطا فرما تا چلا جائے اور اس کے نتیجہ میں ہمیں ہماری زندگیوں میں ہی قریب کے زمانہ میں غلبہ اسلام کے دن دکھائے۔آمین