تأثرات — Page 465
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء کلام مکرم و محترم عبد الکریم خالد صاحب ترے لمس عقیدت کی عنایت ہے مرے آقا کہ اب دل میں فقط تیری محبت ہے مرے آقا رہے قسمت کہ دیکھا تجھے تیرے قریب آ کر ہے مگر آگے بہت لمبی مسافت ہے مرے آقا ہے تجھے پا کر محبت نے کچھ ایسا رنگ پکڑا ذرا دل کا دھڑکنا بھی قیامت ہے مرے آقا اگر تیرا اشارہ ہو تو تن من دھن لٹا دوں سب مرا مقصد تو بس تیری اطاعت ہے مرے آقا میں حاضر ہوں مرے دلبر یہ جاں حاضر یہ دل حاضر رے قدموں میں سر رکھنا سعادت ہے میرے آقا مجھے غیروں ނ کیا لینا مجھے دنیا سے کیا ڈرنا مرا مرکز مرا محور خلافت ہے مرے آقا 426