تأثرات — Page 27
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008 ء میڈیا اور پریس کو ریج: 27 میڈیا اور پریس نے بھی حضرت صاحب کے اس دورے کو ایک مثالی کو ریح دی۔گھانا کے قومی اخبار Daily Graphic نے 17 اپریل کے اخبار کے پہلے صفحہ پر تصاویر کے ساتھ ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ صدر مملکت کی ملاقات کی رپورٹ ” تیل کی دریافت کا صحیح استعمال“ کے عنوان سے شائع کی۔دراصل حضرت خلفیہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 2004 ء کے دورے کے دوران بڑے یقین کے ساتھ فرمایا تھا کہ گھانا میں تیل دریافت ہوگا اور اللہ تعالیٰ نے یہ بات سچ کر دکھائی اس لیے انہوں نے اس بات کو بیان کیا۔پھر میڈیا نے اس بات کی بھی اچھی طرح اشاعت کی کہ احمد یہ مسلم ایک اسلامی جماعت ہے جو اسلام کے پیغام کو پھیلانے پر کام کر رہی ہے۔اس جماعت کی بنیاد 1889ء میں رکھی گئی۔اخبار نے یہ بھی لکھا کہ جماعت احمدیہ کے سربراہ نے صدر مملکت سے ایک ملاقات میں یہ نصیحت کی کہ گھانا سے حالیہ تیل کی دریافت کو ملک کی ترقی و بہبود کے لیے استعمال کریں اور اس کے لیے دوسرے ممالک کے تجربوں سے فائدہ اُٹھائیں۔صدر مملکت نے کہا کہ خدا نے 2007ء میں گھانا میں تیل کی دریافت کا فضل کیا ہے اور یہ یقین دلایا کہ وہ اس دریافت کولوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے صحیح استعمال کریں گے۔صدر نے یہ بھی کہا کہ تیل کی دریافت پر کام ابھی شروع ہوا ہے اور رپورٹ کے مطابق مثبت ہے۔وفود سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ملاقاتیں: 1 برکینا فاسو : الفضل انٹر نیشنل 16 تا 22 مئی 2008ء صفحہ 12 کالم 4) گھانا کے اس تاریخی جلسہ میں سب سے بڑا وفد برکینا فاسو سے شامل ہوا۔اس وفد کی تعداد تین ہزار کے قریب تھی۔یہ وفد چوالیس (44) بسوں، تیرہ (13) کاروں اور کئی ٹرکوں کے ذریعہ ایک لمبا اور تھکا دینے والا سفر طے کر کے گھانا پہنچا۔اس وفد کی ایک منفر د خصوصیت تین سو سے زاید سائیکل سواروں کا قافلہ تھا جن میں تیرہ تیرہ سال کے 2 اطفال ، نوجوان اور پچاس سے ساٹھ سال کی عمر کے سات انصار بھی شامل تھے۔ان کی سائیکلیں خستہ حال تھیں لیکن ان کے عزم اور ارادے مضبوط تھے کیونکہ یہ سفر اللہ کی خاطر تھا۔یہ سائیکل سفر 5 اپریل 2008ء کو شروع ہوا تھا۔بُرکینا فاسو کے نیشنل ٹی وی نے خستہ حال سائیکل ٹی وی پر دکھاتے ہوئے بتایا: اللہ کی خاطر خلافت جوبلی کے لیے وا گا سے اکرا کا سائیکل سفر ! اگر چہ سائیکل خستہ ہیں لیکن ایمان مضبوط ہے۔“