تأثرات

by Other Authors

Page 25 of 539

تأثرات — Page 25

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 25 گیا۔ان راہنماؤں میں سب سے پہلے گھانا کے چیف امام سٹیج پر تشریف لائے اور ہدیہ تہنیت پیش کیا جن کے بعد کیتھولک چرچ کے اکلوتے کارڈینل نے مبارکباد پیش کی اور پھر بہائی راہنما نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔آخر پراکان (Akan) قبیلہ کے چیف روایتی انداز میں سٹیج پر آئے اور LOVE FOR ALL HATRED FOR NONE کے ماٹو کا تعریفی ذکر کیا اور خلافت احمدیہ کی صد سالہ جو بلی کی تقریبات کی مبارکباد پیش کی۔جب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ خطاب فرمانے سٹیج پر تشریف لائے تو جلسہ گاہ کی فضا ایک بار پھر نعرہ ہائے تکبیر ، احمدیت زندہ باد اور حضرت خلیفتہ اسیح الخامس زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے افتتاحی خطاب میں اچھے اور مثالی احمدی کے خصائل کا ذکر کرتے ہوئے ان اخلاق کو اپنانے کی تلقین فرمائی کہ خدائے واحد کی عبادت کریں، جھوٹ سے کلیۂ اجتناب برتیں ، ہر معاملہ میں صبر وتحمل سے کام لیں، غیبت سے ہر ممکن پر ہیز کریں اور خیانت اور بددیانتی سے بچیں۔نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ” خدا تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو خبر دی کہ تیرے فرقہ کے لوگ علم میں ترقی کریں گے۔اس لیے نوجوان نسل کو میری یہ نصیحت ہے کہ اپنے آپ کو علم کے میدان میں ، ہر چیز کو حج کرتے ہوئے لگا دیں۔علم کے ہر میدان میں اس قدر ترقی کریں کہ نوبل پرائز آپ لوگوں کا کم از کم ٹارگٹ بن جائے۔اس کے لیے طویل عرصہ تک بہت محنت درکار ہوگی۔جب قومیں ترقی کرنا چاہتی ہیں تو طویل بنیادوں پر منصوبہ بندی کرتی ہیں۔دعا ہے کہ خدا تعالیٰ آپ کو اس امر کی توفیق عطا فرمائے۔“ الفضل اند نیشنل 16 تا 22 مئی 2008 صفحہ 11 کالم 4) اپنے افتتاحی خطاب میں افریقہ کے مستقبل کے حوالے سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خوش خبری دیتے ہوئے فرمایا: میں دیکھ رہا ہوں کہ افریقہ کا مستقبل بڑی تیزی کے ساتھ تا بنا کی کی طرف رواں دواں ہے۔جس قدر محنت اور تیزی کے ساتھ آپ اس مقصد کے حصول کے لیے کام کریں گے أسى قدر تیزی سے آپ اس مقصد کو پاسکیں گے۔عظیم گھا نین لیڈر Kwame Nkrumah نے گھانا کی آزادی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔اپنے اس عظیم لیڈر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے آپ کو ملک کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرنا ہوگا اور آخر کار اسے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کرنا ہوگا۔آپ کو ایک اہم کردار ادا کرنا ہے تا