تأثرات

by Other Authors

Page 389 of 539

تأثرات — Page 389

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء سود نیئر ز اور کتب بابت خلافت احمد یہ صد سالہ جو ہلی: 351 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے منظور شدہ سکیم کے مطابق دنیا بھر سے چھپنے والے مختلف جماعتی اخبارات اور جرائد نے صد سالہ خلافت جو بلی کے سلسلہ میں خصوصی شمارہ جات شائع کیے۔حضرت خلیفتہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ کی سیرت و سوانح پر ایک ضخیم شمارہ ماہنامہ انصار اللہ ربوہ نے شائع کیا۔اس شمارہ میں حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ کی پاکیزہ حیات، خدمات ، خلافت سے قبل کی زندگی، حضرت خلیفہ امسیح الاول رضی اللہ عنہ کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات نیز آپ رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں جماعت کی ترقیات کے بارہ میں مضامین اور آپ رضی اللہ عنہ کے بارہ میں منظوم کلام شامل ہے۔حضرت خلیفہ اسے الانی رضی اللہ عنہ کے بارہ میں ماہنامہ خالد بوہ نے ایک خصوصی نمبر شائع کیا۔اس میں پیشگوئی مصلح موعود سے لے کر حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی پیدائش ، بچپن ، خدمات ، آپ کی سیرت و سوانح، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلافت کے ساتھ آپ رضی اللہ عنہ کا اطاعت ،محبت اور اخلاص کا تعلق، باون سالہ زمانہ خلافت، آپ کے نثری شہ پارے اور منظوم کلام نیز آپ سے جڑی ہوئی ہر ایک یاد کی لفظی تصویر کشی کی گئی ہے۔آپ کی جاری کردہ تحریکات کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ماہنامہ انصار اللہ نے بھی مئی، جون جولائی 2009ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایک تفصیلی نمبر شائع کرنے کی توفیق پائی۔اس دیدہ زیب نمبر میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے کار ہائے نمایاں کو بڑی تفصیل کے ساتھ محفوظ کیا گیا ہے۔آپ رضی اللہ عنہ کی سیرت و سوانح اور دورہ جات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے نیز حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں غیروں کے تاثرات اور آرا کا ایک الگ باب باندھا گیا ہے اور بہت سی نایاب تصاویر کی اشاعت نے اس نمبر کی افادیت کو دوبالا کر دیا ہے۔حضرت خلیفۃ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں ماہنامہ مصباح ربوہ نے ایک خصوصی نمبر شائع کرنے کی توفیق پائی۔اس خصوصی شمارہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کے بارے میں مضامین، منظوم کلام اور نادر و نایاب تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی حیات مبارکہ پر ماہنامہ تحریک جدیدر بوہ کو سیدنا طاہر نمبر شائع کرنے کی توفیق ملی۔اس میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی پاکیزہ زندگی ، بچپن، جوانی اور آپ کے کار ہائے نمایاں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔آپ رحمہ اللہ تعالیٰ کے دورہ جات اور تحریکات۔پاکستان سے ہجرت اور لندن میں قیام اور ہجرت کی برکات، آپ کے بابرکت دورِ خلافت میں اشاعت اسلام اور دنیا بھر میں احمدیت کا نفوذ ، ایم ٹی اے کا قیام تحریک وقف نو، شورای کے نظام کا دُنیا بھر میں قیام اور دیگر اہم