تأثرات — Page 380
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء مکرمہ وقار النسا صاحبہ: 342 اے خدا تیری عنایات کرم کا کیا شمار تیرے فضل و رحم کی چھاؤں میں ہم چلتے نعمت کی عطا تو نے خلافت کی ہمیں چل کے حملوں سے جس کی ڈھال سے بچتے رہے جماعت احمدیہ ہالینڈ کے زیر اہتمام خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی مشاعرہ: خلافت احمدیہ کی صد سالہ جو بلی کے جشن کی تقاریب کے سلسلہ میں 2 مارچ 2008ء کو حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات، منظوری اور بے پناہ شفقت کے نتیجہ میں جماعت احمد یہ ہالینڈ کون سپیٹ ہالینڈ میں محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے آل یورپ خلافت جو بلی مشاعرہ منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں یورپ کے مختلف ممالک میں بسنے والے احمدی شعرا نے شرکت کی۔اس تاریخی مشاعرہ میں شرکت فرمانے والے شعرا کے کلام کا نمونہ پیش خدمت ہے۔مکرم خواجہ عبدالمؤمن صاحب۔ناروے: ہم خلافت کے عاشق رہیں گے مسیحا ہم میں نیابت رہے گی GM خلافت کے سائے میں ہم بڑھ رہے ترقی کی جانب ہمارا قدم ہیں ہے مکرم فاروق محمود صاحب۔برطانیہ: یہاں تو دن کو بھی تیرے چرچے تو شب کو بھی تری باتیں لکھوں میں خورشید رُخ کو تیرے، کہوں ماہِ تمام تجھ کو گدائے کوچۂ جاں کو جو بھی ملا ہے تیری ہی برکتوں سے متاع کل ہے سو سونپ دیتا ہوں اپنا سارا کلام تجھ کو