تأثرات

by Other Authors

Page 334 of 539

تأثرات — Page 334

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء مہر ہوئے، مہتاب ہوئے، مه نور ہوئے تم عیسی ہو، تم مرہم ہو، تم قدرت ہو کچھ لمحوں لمحوں میں مأمور 296 ہوئے بھر پور ہوئے (محمد مقصود احمد منیب۔روزنامہ الفضل ربوہ 23 مئی 2010ء) آج جب 27 مئی 2008ء کو خلافت کی صد سالہ جوبلی منائی جارہی تھی تو بھی یہی کیفیت تھی کہ ایک بار پھر سے محبت کے سارے کھیت اور سارے پودے ہرے بھرے ہونے کو تھے۔پس 27 مئی 2008 ء کا تاریخی دن آیا اور ان مٹ نقوش چھوڑ گیا۔وصل کا دن دن گنے جاتے உ اور اتنا مختصر! اس دن کے لیے کے مصداق دن چڑھا، نماز تہجد اور صدقات اور بکروں کی قربانیوں سے دن کا آغاز ہوا سارا دن عید کا سا سماں رہا اور شام کو ایوانِ محمود میں 27 مئی 2008 ء کا وہ نقطۂ معراج آن پہنچا جس کا انتظار تھا۔اُدھر ایوان محمود میں مردوں کے لیے اور لجنہ ہال میں خواتین کے لیے انتظام کیا گیا کہ لندن، قادیان اور ربوہ کے باسیوں کو یک جان کر کے حضور انور بھی دیکھ سکیں اور ایم ٹی اے کے ذریعہ ساری دنیا احمدیت کی صداقت کا یہ نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکے۔ہم نے یہ نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھا اور حضور انور کے ساتھ یہ تاریخی عہد دُہرایا: اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَريكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُولُهُ۔آج خلافت احمدیہ کے سوسال پورے ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی اشاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لیے اپنی زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فریضہ کی تکمیل کے لیے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچارکھیں گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام کے لیے آخری دم تک جدو جہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے تاکہ قیامت تک خلافت احمد یہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے