تأثرات

by Other Authors

Page 255 of 539

تأثرات — Page 255

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ☆ 230 اخبار Die Welt رجعت پسندوں (Conservative) رجحان رکھنے والا جرمنی کے بڑے بڑے اخباروں میں شمار ہونے والا اخبار ہے۔اس نے لکھا: " اسلامی تنظیموں کا مسجد کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار اسلامی اداروں کی کانفرنس OIC کے جنرل سیکریٹری مسٹر احسانو غلو نے کہا کہ مسجد کی تعمیر مسلمانوں کی جرمن معاشرہ میں انٹی گریشن کی طرف اہم قدم ہے۔میں مسجد کے افتتاح پر خوش ہوں کیونکہ اسلام کے خلاف اُٹھنے والی آواز میں تمام جرمنی کی نمائندگی نہیں کرتیں۔اسی طرح انہوں نے کہا کہ جرمنی ایک آزاد ملک ہے اس لیے یہاں مسجد کی تعمیر کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔یہ نئی مسجد جماعت احمدیہ کی ہے جس کے افتتاح کے لیے ان کے خلیفہ لندن سے تشریف لائے۔جرمن پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر Wolfgang Thierse نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے احترام کو روایت دینا چاہیے۔جماعت کے خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد ( ایدہ اللہ تعالیٰ) نے جمعہ کی نماز پڑھائی۔جماعت احمدیہ کے روحانی پیشوا خلیفہ کہلاتے ہیں۔ماہ نومبر کے دوران مسجد میں Open Day کے پروگرام ہوں گے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 12 تا18 دسمبر 2008ء۔صفحہ نمبر 12) زرد صحافت (Yellow Press) سے تعلق رکھنے والے اخبار Bild-Zeitung نے لکھا: مشرقی جرمنی میں مسجد کے خلاف مظاہرہ جمعرات کی شام مشرقی جرمنی میں پہلی مسجد کے افتتاح کے موقع پر تین سو افراد نے احتجاج کیا۔دائیں بازو کی انتہا پسند پارٹی NPD نے کچھ دیر پہلے اپنے احتجاجی مارچ کا پروگرام ترک کر دیا تھا۔شہر کے لارڈ میئر نے مسجد کی تعمیر پر جماعت احمدیہ کو مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ نو تعمیر مسجد ہمارے شہر میں مذہبی اور ثقافتی رواداری کی علامت ہے۔مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں بھی جماعت مختلف اقوام اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان مفاہمت کے لیے کوشاں رہے گی۔صوبہ برلن کے وزیر داخلہ نے کہا کہ احتجاج کی بنا پر مسجد کی تعمیر نہیں روکی جاسکتی۔مذہبی آزادی زیادہ اہم ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 12 تا 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) اخبار Berliner Morgenpost نے اپنی 17اکتوبر 2008ء کی اشاعت میں