تأثرات — Page 125
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء شکر گزار بنتی ہے۔اتنے زیادہ شکر گزاری کے خطوط آرہے ہیں کہ میں بغیر کسی شک کے یہ کہہ سکتا ہوں کہ آج صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں ہی ایسے افراد ہیں جو شکر گزاری میں اس قدر بڑھے ہوئے ہیں اور جب تک ایسے شکر گزاری کے جذبے بڑھتے چلے جائیں گے اللہ تعالیٰ کے انعاموں کے وارث ہم بنتے چلے جائیں گے اور ہماری نسلیں بھی بنتی چلی جائیں گی۔وا پس اس شکر گزاری کے جذبے کو کبھی ماند نہ پڑنے دیں کہ یہی شکر گزاری ہے جو ہمارے لیے نئے سے نئے سرسبز باغوں کو لگاتی چلی جائے گی اور ہمارے ایمانوں میں ترقی کا باعث بنے گی۔آج جب دُنیا لہو ولعب میں مبتلا ہے اور کوئی ان کی راہنمائی کرنے والا نہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت ہی ایک واحد جماعت ہے جو خلافت کے جھنڈے تلے اپنی سمتیں درست کرتی رہتی ہے۔یہ یقیناً ایسا انعام ہے جس کے شکر کا حق تو ادا نہیں ہو سکتا لیکن اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم شکر ادا کرنے کی کوشش بھی کرتے رہو گے صرف زبانی نہیں بلکہ عملوں کی درستگی کی کوشش کی صورت میں تو تب بھی میں اپنے انعامات سے تمہیں نو از تار ہوں گا۔114 پس اس کے لیے دُعا بھی کرتے رہیں۔آپ میرے لیے دُعا کریں اور میں آپ کے لیے دُعا کروں تا کہ یہ شکر گزاری کے جذبات اور اللہ تعالیٰ کے انعامات کبھی ختم نہ ہوں اور ہر آن اور ہرلمحہ بڑھتے چلے جائیں۔“ (خطبہ جمعہ 30 مئی 2008 ، فرمودہ حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ الفضل انٹرنیشنل 20 جون تا26 جون 2008، صفحہ 7) ایک خوش خبری 27 مئی کے حوالہ سے ایک خوش خبری کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: 27 مئی کو اللہ تعالیٰ نے ایک یہ خوش خبری بھی ہمیں دی۔بڑی دیر سے اٹلی (Italy) میں مشن و مسجد کے لیے کوشش ہو رہی تھی اس کے لیے جگہ نہیں مل رہی تھی۔تو اب عین 27 مئی کو کونسل نے بلا کے ایک ٹکڑرہ زمین کا اس مقصد کے لیے دیا ہے۔سودا ہو گیا ہے۔اُس ملک میں جہاں عیسائیت کی خلافت اب تک قائم ہے اللہ تعالیٰ نے خلافت احمد یہ کے سوسال پورے ہونے پر ایک ایسی جگہ عطا فرمائی ہے جہاں انشاء اللہ تعالیٰ مسیح محمدی کے غلاموں کا ایک مرکز قائم ہوگا اور ایک مسجد بنے گی جہاں سے اللہ تعالیٰ کی توحید کا اعلان ہوگا۔انشاء اللہ (خطبہ جمعہ 30 مئی 2008، فرمودہ حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ الفضل انٹرنیشنل 20 جون تا 26 جون 2008 صفحہ 8 )