تأثرات

by Other Authors

Page 109 of 539

تأثرات — Page 109

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 99 جماعت پر ہوئی اور انڈونیشیا میں بھی جو پابندیاں حکومت نے لگائی ہیں پہلے سے بڑھ کر جماعت کی ترقی کا باعث بنیں گی۔انشاء اللہ تعالی۔پس دعاؤں پر زور دیں۔انشاء اللہ تعالیٰ اب وہ وقت دور نہیں کہ اُن کے مکر اُن پر ہی اُلٹ کر پڑیں گے۔“ خطبه جمعه فرمودہ حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ 13 جون 2008 ، الفضل انٹر نیشنل 4 تا 10 جولائی 2008، صفحہ 8) ستائیس مئی اور ظہور قدرت ثانیہ: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دسمبر 1907ء میں ایک الہام ہوا تھا ستائیس کو ایک واقعہ“۔اس سے اگلے سال یعنی 1908ء میں جو 27 مئی کا دن جماعت پر چڑھا تو اُس سے ظاہر ہوا کہ یہ وہ تاریخی دن ہے جس دن اللہ تعالیٰ نے خلافت احمدیہ کی بنیاد رکھی۔چنانچہ 27 مئی 1908ء کا دن اسلام احمدیت کی تاریخ میں ہمیشہ ایک روشن ، زندہ اور زندگی بخش دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وعدوں اور پیش گوئیوں کے عین مطابق اس دن منہاج نبوت پر خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کا قیام عمل میں آیا اور 27 مئی 2008ء کو خلافت احمد یہ حقہ اسلامیہ پر ایک سو سال مکمل ہو گیا اور دوسری صدی کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ جماعت پر طلوع ہوا۔اس عظیم الشان نعمت کے عطا ہونے اور نہایت درجہ کامرانیوں اور کامیابیوں اور الہی افضال وانوار کی برسات سے بھر پور اور تائیدات سماویہ سے معمور صدی کے پورا ہونے پر 27 مئی 2008 ء کے اس تاریخی دن کو عالمگیر جماعت احمدیہ نے اپنی اعلیٰ دینی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک خاص روحانی کیف و سرور اور جوش و جذبہ کے ساتھ منانے کی توفیق پائی۔اس مبارک موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت جماعت احمدیہ کو تحریری پیغامات بھی دیئے اور خطاب کے ذریعہ براہِ راست بھی احباب جماعت کے ساتھ اس جشن میں شرکت فرمائی۔یوں تو ساری دنیا میں بسنے والے احمدیوں نے یہ دن اپنے اپنے گھروں اور جماعتوں میں دیے روشن کر کے منایا لیکن شمع محفل تو لندن میں ہے جہاں ان تمام تقریبات کا رُوحِ رواں اور مرکز و محور حضرت خلیفہ اسیح کی ذات بابرکات اور وجود باجود ہے۔چنانچہ لندن کے Excel سنٹر میں منعقد ہونے والی تقریب دنیا بھر میں منعقد ہونے والے پروگراموں کا نقطۂ عروج ثابت ہوئی جہاں سب احمدیوں کے دلوں کی دھڑکن، ہمارے محبوب امام، قافلہ سالار احمدیت ، قدرت ثانیہ کے پانچویں مظہر حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بہ نفس نفیس شرکت فرما کر اپنے زندگی بخش کلمات سے نوازا۔