تصدیق براھین احمدیہ — Page 86
تصدیق براہین احمدیہ ۸۶ مقامات میں روشنی زیادہ پڑتی ہے۔کہربائی حصہ بدن پر زیادہ اثر کرتا ہے۔تازہ ہوا لینے کا لوگوں کو اچھا موقع ملتا ہے۔تعفن سے حفاظت ہوتی ہے۔جن لوگوں کے واسطے گرمی اور سردی اور بہار اور برسات کے لباس خوراک مکان اور پانی کا انتظام اچھا موجود ہوتا ہے اور جن کے لئے ہر طرح پر حفظ صحت کے سامان مہیا کئے جاتے ہیں اور جو لوگ متعدیہ امراض اور وبائی آفات سے بچنے کی عمدہ تدابیر کام میں لاتے ہیں وہاں کے ارواح ہشیار سمجھدار اور اچھے چین وغیرہ وغیرہ صفات کے متصف پائے جاتے ہیں۔اور جو لوگ اندھیرے اور برے مقامات میں سکونت کرتے۔کہربائی حصہ کم لیتے ہیں تازہ ہوا کا سامان ان کو کم میسر ہے۔عفونت میں سانس لیتے ہیں۔حفظان صحت کے قواعدان میں بالکل رائج نہیں۔اور ان کی صفات پہلوں کی صفات سے بالکل علیحدہ ہوتی ہیں بلکہ برین اور دماغ کی مخ اور حرام مغز اور اعصاب کی مختلف بناوٹ سے روح کے مختلف تقاضے نظر آتے ہیں وہ غروی مادہ جس سے غالب ہڈیوں کا بناؤ ہو رہا ہے۔اور وہ لینفاوی مادہ جس سے گوشت وغیرہ بنا ہے۔اور وہ زلالی حصہ جس سے اعصاب کی بناوٹ ہوتی ہے۔اس کے اختلاف سے مختلف صفات کے لوگ نظر آتے ہیں۔بعض اغذیہ اور ادویہ ایسی ہیں جن کے استعمال سے صفات روحانیہ میں تغیر اور تبدل آجاتا ہے۔پس کیا یقین نہیں ہوسکتا کہ روح کی ترکیب میں ان چیزوں کا دخل ہے۔بے شک ہے۔بے ریب روحوں میں کبھی کوئی مادہ شامل ہو جاتا ہے اور کبھی وہ مادہ اخراج پذیر ہوتا ہے۔موت ایک خاص تغیر کا نام ہے۔فنا بھی اسی تغییر کا عنوان ہے۔ارواح کی ابدیت کیا ہے؟ وہی ان کا لا انتہا تغیر مگر یادر ہے کہ عمدہ حالت کا نام حیات ہے۔اور آپ کا یہ دعوای کهہ مادہ جاندار نہیں اس سے روحانیت بھی برآمد نہیں ہوسکتی۔بحکم علوم متعارفہ نمبر ۲ آپ کے مفید مطلب نہیں ہوسکتا۔کیونکہ یہ دعویٰ بے دلیل ہے اور آپ کے علوم متعارفہ نمبر ۲ پر جو کلام ہے وہ سابق عرض کر چکا ہوں۔صاحب من جڑھ پدارتھ سے جڑھ کے خاص خاص تغیرات کے بعد خاص ترکیب اور خاص تناسب پر چیتنا کا فیضان ہو جاتا ہے جیسے پہلے آدمیوں سے خاص آدمیوں، اگنی وایو، سورج اور انگرہ کی خاص حالتوں کے باعث ان پر بطور آپ کے وید کا الہام ہوا۔ایسے ہی