تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 76 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 76

تصدیق براہین احمدیہ صفت لاحق ہے۔جب عمروز ید کیا گے ہو بیٹھا اور معاملہ بالعکس ہو گیا تو ظاہر ہے کہ اس تغیر صفت تقدم سے جو تاخر کے ساتھ بدل گئی زید کی ذات میں کوئی تغیر نہیں ہوتا۔اور باری تعالیٰ کی نسبت زید کا پیدا کرنا عمرو سے پہلے اور عمرو کا پیدا کر نا زید کے پیچھے ہے۔اگر وہ قادر مطلق عمرو کو پہلے زید کے پیدا کر دے تو اس کی ذات میں تغیر نہیں ہو سکتا۔پس آپ کا یہ فرمانا کہ پر میشور کی سب صفات قدیم ہیں کسی طرح صحیح نہیں ہوسکتا کیونکہ صفات اضافیہ نسبتین ہوتی ہیں اور نسبتین منتسبین کو چاہتی ہیں جب منتسبین میں سے ایک حادث ہو تو یہ صفت جو اس منتسب کے باعث پیدا ہوئی ضرور حادث ہوگی۔پس آپ کا یہ فرمانا کہ باری تعالیٰ کی سب صفات حسب تسلیم فریقین قدیم ہیں على العموم صحیح نہیں۔غور کیجیئے اسی موجود سرشٹی کے ابتدا میں جب تک اگنی ،سورج اور وایو وغیرہ مہاتما ملهمان وید پیدا نہ ہوئے تھے۔اس وقت صفت تکلم وید ہمراہ اس اگنی اور سورج اور وایو باری تعالیٰ میں بالفعل موجود نہ تھی۔جب ان لوگوں نے اپنے اعمال کے نتیجہ میں جنم پایا اور الہام کے قابل ہوئے تو ان کے گیان میں ویدوں کا پرکاش کیا۔مگر جب اللہ تعالیٰ نے ویدوں کا ملہمان وید کے گیان میں پر کاش کیا۔اس میں اس وقت سے پہلے یہ صفت (بالفعل وید کے پر کاش کرنے کی) ی تھی بعد پرلے کے بالفعل وید کی پر کاش کرنے کی صفت باری تعالیٰ کو لاحق ہوئی اور اس وقت کے بعد اب آپ لوگوں کی نسبت وید یا کسی اور کتاب کے الہام اور پرکاش کرنے کی طاقت اور صفت اس سرب شکستیمان پر میٹر میں نہیں رہی۔تو اب خوب سمجھ لیجئے کہ آپ کا فقرہ نمبر چھ اور نمبر آٹھ صرف ایسے دعوے ہیں جو دلیل نہیں رکھتے اور فقرہ نمبر سات کو آپ کے دعوی یا دلیل سے تعلق نہیں۔مکذب کا دعوی نمبر ۲۔روحیں مجرد اور غیر مرکب چیتین ہیں اس واسطے ان کی پیدائش نہیں ہو سکتی۔اب اس انوکھے دعوے کے ثبوت میں آپ کے عقلی دلائل ملاحظہ ہوں۔نمبرا پیدائش دو طرح کی ہوتی ہے۔ایک اپنے آپ سے دوسرے کسی غیر سے نمبر۲ اپنے آپ سے پیدائش دو طرح ہوتی ہے۔ایک یقینی دوسری وہمی یقینی جیسے کوئی اپنا حصہ کاٹ کر یا جدا کر کے بنائی