تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 306 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 306

تصدیق براہین احمدیہ ۳۰۶ اوّل أَلَمْ يَرَوْا كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لَا يَرْجِعُوْنَ وَإِنْ كُلٌّ لَمَّا جَمِيعُ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ (يس:۳۳۳۲) دوم- فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَا إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ (يس:۵۱) سوم۔وَأَمَّا الَّذِينَ سُعِدُوا فَفِي الْجَنَّةِ خُلِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ إِلَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ عَطَاء غَيْرَ مَجْذُوذٍ (هود: ۱۰۹) اور مصنف تنقیہ دماغ کا یہ کہنا کہ قرآن میں لکھا ہے۔” اصحاب کہف کا کتا نیک اعمال کے باعث بہشت میں چلا گیا اور جانور گواہی دیں گے۔یہ باتیں اس قابل نہیں کہ عقل والا جواب دے کیونکہ ان لوگوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ باتیں قرآن کریم میں مندرج ہیں حالانکہ قرآن مجید میں مندرج نہیں۔لے کیا وہ دیکھتے نہیں کہ ان سے پہلے کئی بستیاں ہم کھپاچکے وہ ان کی طرف دھیان نہیں کرتے۔یقین سب کے سب ہمارے حضور میں حاضر ہونے والے ہیں۔ے نہ تو وہ وصیت ہی کر سکیں گے اور نہ انہیں اپنے خاندان کی طرف لوٹنا ملے گا۔سے سعادت مندوں کو تو جنت ملے گی۔اس میں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین رہیں۔مگر جو تیرا رب چاہے یہ بخششیں کبھی بند نہ ہوں گی۔