تصدیق براھین احمدیہ — Page 300
تصدیق براہین احمدیہ ۳۰۰ یہ تو ہم غلط ہوگا۔کیونکہ ممکن ہے ہماری تشخیص نے غلطی کھائی ہو۔چوٹنیسواں جواب۔نیکیوں کے بہت اقسام ہیں پھر جیسے نیکیوں کے انواع و اقسام ہیں۔ایسے ہی نیکیوں کے ثمرات اور نتائج کے بھی اقسام ہیں۔اکثر لوگوں کی یہ حالت ہے۔ایک قسم یا سو ہزار قسم کی نیکی کرتے ہیں اور جس جس قسم کی نیکی کرتے ہیں۔اس کے انواع واقسام کی برکات اور ثمرات کو حاصل کرتے ہیں۔مگر وہی نیک ایک قسم کی نیکی کرنے والے اور اور طرح کی بدی بھی کرتے ہیں اور ان بدیوں کی سزا بھگتے ہیں۔پھر یہ بھی ہے کہ بعض نیکیاں اس قسم کی ہیں کہ جلد اپنا پھل دیتی ہیں اور بعض نیکیاں اپنا ثمرہ مدت کے بعد ظاہر کرتی ہیں۔ایسی حالت میں نظارہ کنندہ کبھی غلطی میں پھنس کر کسی قسم کی بدی کے مرتکب کو مطلق نیک اور کسی قسم کی نیکی کرنے والے کو بد کار کہ بیٹھتا ہے۔اس جواب کو یہ قصہ واضح کرتا ہے۔خاکسا ایک بار مجلس میں اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا (المومن : ۵۲) پر احباب کو کچھ سنا رہا تھا ایک شخص نے اس میں دریافت کیا کہ جب تمام آرام ایمان سے حاصل ہو سکتے ہیں اور انواع و اقسام آلام کفر و نا فرمانی سے تو انگریز کیوں حیات دنیا میں منصور و دولتمند ہیں۔تب خاکسار نے اسے اور عام اہل مجلس سے عرض کیا کہ ایمان کے ادنی ترین شعبوں میں سے اِمَاطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ (ترمذى كتاب الايمان باب ما جاء في استكمال الايمان) ہے۔یعنی رستوں کو صاف کرنا، راستوں میں سے دکھ دینے والی اشیاء کو دور کرنا اور مومنوں کی تعریف میں آیا ہے۔وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ (الشوری:۳۹) مومن وہ ہے جن کی حکومت جن کے کام مشورہ سے ہوں اور مومنوں کو کہا گیا ہے۔