تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 295 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 295

تصدیق براہین احمدیہ ۲۹۵ اور کیسا روح افزا ہے یہ کلمہ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِي فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي (البقرة: ۱۸۷) ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمُ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دَخِرِيْنَ (المؤمن: ٢١) چھبیسواں جواب۔بدکاری اور نافرمانی کے بعد تناسخ ماننے والے کو عصیان و نافرمانی سے نکلنے کے واسطے تناسخ کے اعتقاد پر چاہے کوئی مددگار نہ رہے اس لئے کہ جناب باری تعالیٰ سے کسی عطیہ کی امید نہیں۔اس واسطے کہ اس عدالت سے سزا ہی سزا بھگتنے کا فتویٰ لگ چکا۔وہاں سے عفو کی امید نہیں مگر کیسی لطیف بشارت ہے اس کتاب میں جس میں آیا ہے۔أَمَّنْ يُجِيْبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ (النمل: ۲۳) ستائیسواں جواب۔تناسخ کے اعتقاد پر چاہئے کہ گناہ اور اللہ تعالیٰ کی بغاوت ہمیشہ ہوتی رہے اور بدی دنیا سے کبھی نہ اٹھے۔اول۔اس لئے کہ باری تعالیٰ کو بدی کے قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔دوم۔اس واسطے کہ نیکیوں اور اللہ تعالیٰ کے فرمانبرداروں کو بھی بدی کے قائم رہنے کی ضرورت ہے۔باری تعالیٰ کو اس واسطے کہ جب نیک نے نیکی کی تو حسب الاعتقاد اہل تناسخ کے ضرور ہے کہ باری تعالیٰ اس نیک کو نیکی کا بدلہ دیوے۔بدلہ کیا ہے۔یہی گھوڑے، ہاتھی ، بیل، اونٹ، بکری، خوبصورت عورتیں وغیرہ وغیرہ۔اب اگر بد کار بدکاری نہ کریں تو نیکوں کے واسطے وہ یا جب تجھ سے میرے بندے یہ پوچھیں ہمارا رب کہاں ہے جو ہم اس سے دعا کریں تو کہ وہ فرماتا ہے میں تو بہت ہی قریب ہوں۔جب کبھی خاص لوگ دعا مانگنے والے مجھ سے مانگیں۔پس لوگو! چاہیے اپنے آپ کو ایسا بناؤ کہ تمہاری دعائیں قبول ہوا کریں۔اور پورے طور پر مجھے مانو۔ے مجھ ہی سے مانگو اور میری ہی عبادت کرو۔میں تمہاری دعا اور عبادت قبول کروں گا۔جو لوگ میری فرمانبرداری سے تکبر کرتے ہیں وہ تو ضرور ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔سے اللہ تعالیٰ کے سواد وسرا کون ہے جو مضطر کے اضطراب کے وقت اس کی دعا پر قبولیت عطا کرے اور اس دیکھی کے دکھ کو دور کرے۔