تصدیق براھین احمدیہ — Page 216
تصدیق براہین احمدیہ ۲۱۶ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ تمام ان اشیاء کو جو موجود ہو کر فنا ہوگئیں۔یا اب تک ابھی پیدا ہی نہیں ہوئیں۔صرف اس کے علم میں ہی ہیں۔اور تمام موجودات کو جانتا الملك الْقُدُّوسُ ہے۔وہ رحمان بروں بھلوں سب کو روزی رساں ، بن مانگے فضل کرنے والا وہ رحیم جو بھلوں کو اپنے فضل و رحم سے بخشے اور کسی کے السَّلَمُ الْمُؤْمِنُ سوال ومحنت کو ضائع نہ کرے۔وہی اللہ جس کے سوا کوئی دوسرا پرستش و فرمانبرداری کے لائق نہیں الملك پورا مالک اشیا کی خلق و بقا پر الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ القدوس تمام ان اسباب عیوب سے پاک جن کو حس دریافت کر سکے یا خیال تصور کرے یا و ہم اس طرف جا سکے۔یا قلبی قومی سمجھ سکیں۔السلام تمام عیوب سے مبرا سلامتی کا دینے والا۔المو من امن کا بخشنے والا سُبْحَنَ اللهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ الْمُتَكَثِرُ اپنے کمالات و توحید پر دلائل قائم کرنے والا المهیمن سب کے اعمال هو الله کا واقف سب کا محافظ، العزیز بے نظیر ، سب پر غالب، ذرہ ذرہ پر متصرف الجبار سنوار نے والا۔ہمارے بگاڑوں پر اصلاح کے سامان پیدا کرنے والا۔اصلاح کی توفیق دینے والا المتکبر تمام مخلوقی عیوب الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ اور مخلوق کے اوصاف سے مبرا۔تمام چھوٹوں بڑوں آسمانی اور زمینی شریک اور ساجھی سے اس کی پاک ذات بلند ہو وہ خود بخود موجود جس کا لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى نام ہے اللہ الخالق۔ہر ایک چیز کا کامل حکمت کے ساتھ اندازہ کرنے يُسَبِّحُ لَهُ مَا والا۔الباری ہر ایک چیز کو اس کے اندازہ کے مطابق بے نقص و تفاوت في السَّمَوتِ ظاہر کرنے والا۔المصور اسی اندازہ اور عمدگی سے صورتوں اور شکلوں وَالْأَرْضِ وَهُوَ کا عطا کرنے والا۔اسی کے ایسے نام ہیں کہ تمام خوبیوں پر شامل ہوں الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اسی کی تسبیحیں کرتی اور اسی کی پاک اور کامل ترین ہستی کو تمام وہ چیزیں جو آسمان وزمین میں ہیں ثابت کرتی ہیں وہ غالب جس کے تمام کام (الحشر: ۲۳ تا ۲۵) حکمتوں پر مبنی ہیں۔