تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 108 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 108

تصدیق براہین احمدیہ الدماء فبعث الله جندًا من الملائكة فضربوهم حتى الحقوهم بجزائر البحور ابن كثير ( زیرآيت بقرة : ۳۱) ان عبارات سے صاف واضح ہوتا ہے جیسے ہمیشہ فاتح لوگ قلب ملک پر قابض ہو جاتے ہیں۔ایسے ہی ملائکہ اور وہ دیوتا جن کے سامنے یا جن پر آدم علیہ السلام خلیفہ بنائے گئے شیاطین پر فاتح تھے۔اور شیاطین ذلیل اور خوار ہو کر دور دور بلاد میں بھاگ گئے اور امام الائمہ حضرت سیدنا امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے جیسے تفسیر کبیر میں لکھا ہے اس آدم علیہ السلام سے پہلے ہزار در ہزار آدم گزر چکے ہیں۔حضرت شیخ محی الدین بن عربی رحمۃ اللہ فتوحات مکیہ کے باب حدوث الدنیا میں فرماتے ہیں۔” میں ایک دفعہ کعبہ کا طواف کرتا تھا۔مجھے کچھ لوگ طواف کرتے ملے۔ان کی حالت سے مجھے معلوم ہوا کہ یہ کوئی روحانی گروہ ہے۔فــلـت لـواحــد مـنهـم من انتم فقال نحن من اجدادك الاول فقلت كم لكم من الزمان والمدة فقال بضع واربعون الف سنة فقلت ليس لادم قريب من تلك السنين فقال عن اى ادم تقول عن هذا الاقرب اليك او غيره فـفـكـرت فـتـذكـرت حديثا من رسول الله صلى الله عليه و سلم ان الله خلق قبل أدم المعلوم عندنا مائة الف آدم شیخ صاحب کہتے ہیں میں عالم کشف میں حضرت ادریس نبی علیہ الصلوۃ والسلام سے ملا اور اس کشف کی صحت پر سوال کیا۔فقال ادريس صدق الخبر وصدق شهودك و مكاشفتك جب ملائكه ، دیوتا نے اپنے اس غلط قیاس کے باعث وہ عرض کی جس کا ذکر آیت اَتَجْعَلُ فِيْهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا مِیں میں نے ان میں کے ایک سے کہا آپ کون لوگ ہیں اس نے کہا ہم تیرے پہلے باپ دادوں سے ہیں۔میں نے کہا تمہیں کتنا عرصہ ہوا۔کہا قریب پچاس ہزار سال کے۔میں نے کہا اس ہمارے آدم کو تو اتنے برس نہیں ہوئے۔اس نے کہا تو کس آدم کی بابت کہتا ہے اس اپنے قریبی آدم کی بابت یا کسی اور کی بابت۔میں سوچ میں پڑ گیا اتنے میں مجھے ایک حدیث یاد آگئی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے اس معلوم آدم سے پہلے لاکھ آدم پیدا کئے۔