تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 58 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 58

تاریخ احمدیت۔جلد 28 تیسرا دن۔۱/۲ پریل 58 سال 1972ء ۱/۲ پریل کے روز چوتھے اور آخری اجلاس میں سب کمیٹی شوری برائے نظارت بہشتی مقبرہ اور وکالت تبشیر تحریک جدید کی رپورٹ پر غور کیا گیا جس کے دوران واقفین زندگی کی طرف سے اخلاص اور فدائیت کا ایسا بے مثال مظاہرہ دیکھنے میں آیا جو مدتوں یادر ہے گا۔تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ ایجنڈا کی تجویز نمبرے یہ تھی کہ واقفین زندگی کے لئے قوانین میں نرمی ہونی چاہیے تاکہ زیادہ نوجوانوں کو زندگی وقف کرنے کا شوق پیدا ہو۔غیر ممالک بھجواتے وقت نوجوان مبلغین کے ہمراہ ان کی بیویوں کو بھی بھیجوایا جائے اس طرح ان کے جذبات اور قومی بداثرات سے محفوظ رہیں گے اور دونوں کو خدمت دین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا شوق پیدا ہوگا“۔اس تجویز پر سب کمیٹی نے یہ سفارش کی ”وقف زندگی کے بعد کسی قسم کی شرائط اور قوانین کا سوال باقی نہیں رہتا۔اس لئے سب کمیٹی اس تجویز کے رڈ کئے جانے کی سفارش کرتی ہے۔“ حضور نے اس تجویز کے بارے میں جب نمائندگان کو اظہار خیال کرنے کا ارشاد فرمایا تو بیرونی جماعتوں کے متعدد احباب خصوصا واقفین زندگی اصحاب نے متفقہ طور پر یہ درخواست پیش کی کہ انہیں سب کمیٹی کی رائے سے پورا پورا اتفاق ہے براہ کرم اس تجویز کو بلا تامل کلیۂ رڈ کر دیا جائے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف زندگی کرنا غیر مشروط طور پر اپنے تئیں خلیفہ وقت کے سپر د کر دینے کے مترادف ہے لہذا اس قسم کی تجویز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہ وقف کی حقیقی روح کے سراسر منافی ہے بلکہ واقفین زندگی کے احساسات اور جذبات کی سخت تو ہین کے مترادف ہے۔واقفین زندگی میں سے جن نمائندگان نے اپنے ان خیالات کا اظہار فرمایا ان میں سید داؤ د احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ، شیخ مبارک احمد صاحب سابق رئیس التبلیغ مشرقی افریقہ اور مولانا نذیر احمد صاحب مبشر مجاہد مغربی افریقہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے نمائندگان شوریٰ کی جملہ تقاریر سننے کے بعد ارشاد فرمایا:۔”جب یہ تجویز مرکز میں پہنچی تو مرکز غور کرتا ہے کہ آیا یہ مجلس مشاورت میں پیش ہونی چاہیے یا نہیں۔پیش ہونی چاہیے تو اس وجہ سے پیش ہونی چاہیے اس قسم کی سفارشیں میرے پاس آتی ہیں۔اس تجویز کے متعلق سفارش نہیں تھی کہ یہ تجویز پیش نہیں ہونی چاہیے لیکن جب یہ تجویز میں نے پڑھی تو مجھے اتنا دکھ ہوا کہ آپ اس کا