تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 41 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 41

تاریخ احمدیت۔جلد 28 41 سال 1972ء اہمیت حاصل ہے۔اس دن اللہ تعالیٰ نے احمدیت کے قیام کے ساتھ دنیا میں غلبہ اسلام کی عظیم مہم کا آغاز فرمایا۔31 جامعه نصرت ربوہ کے سائنس بلاک کا افتتاح جامعہ نصرت ربوہ کی مسجد اور سائنس بلاک کا سنگ بنیا دسید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے ۸ مارچ ۱۹۷۰ء کو اپنے دست مبارک سے رکھا تھا۔32 اس سال ۲۷ مارچ ۱۹۷۲ء کو حضور کے ہاتھوں اس کا مبارک افتتاح عمل میں آیا۔اس کی تعمیر کا نصف خرچ حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کے ارشاد کے مطابق لجنات اماء اللہ نے چندہ جمع کر کے فراہم کیا اور باقی اخراجات کا انتظام حضور انور کی منظوری سے صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے کیا۔یہ عمارت جامعہ نصرت کے وسیع میدان میں ۱۰۰×۶۰ فٹ کے رقبہ پر مشتمل تھی اور نہایت خوبصورت اور جاذب نظر تھی۔یہ صدر انجمن احمدیہ کے محکمہ تعمیرات کے زیر اہتمام اور پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود صاحب شاہد ایم ایس سی ، پی ایچ ڈی صدر شعبہ کیمسٹری تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کی عمی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچی۔اس پر کم وبیش ڈیڑھ لاکھ روپی صرف ہوا۔اس میں دو لیکچر روم، تین لیبارٹریز، چار لیکچررز کے ذاتی کمرے اور ایک بیالوجی میوزیم بھی موجود تھا۔لیبارٹریز سائنس کے تمام ضروری سامان سے آراستہ تھیں۔افتتاحی تقریب کے موقعہ پر ممبرات مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ اور ربوہ کے محلہ جات کی لجنات کی صدر ان کے علاوہ ان خواتین کو خاص طور پر مدعوکیا گیا تھا جنہوں نے سائنس بلاک کی تعمیر کے لئے تین صد روپیہ یا اس سے زائد رقوم بطور عطیہ پیش کی تھیں۔چنانچہ مختلف مقامات سے ایسی خواتین کثرت کے ساتھ تشریف لا کر اس میں شامل ہوئیں ان کے نام سائنس بلاک کے بڑے دروازہ کے قریب کندہ کر دیئے گئے تھے۔مردوں کے لئے بیٹھنے کا علیحدہ انتظام تھا اس میں دیگر احباب کے علاوہ صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید، صاحبزادہ مرز امنصور احمد صاحب ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمدیہ پاکستان اور الحاج مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعتہائے احمدیہ پنجاب بھی تشریف فرما تھے۔پونے پانچ بجے حضرت خلیفہ لمسیح الثالث تشریف لائے۔جامعہ نصرت کی طرف سے محترم پروفیسر بشارت الرحمن صاحب ایم اے ناظر تعلیم اور محترم پروفیسر سلطان محمود شاہد صاحب نے آگے