تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 435
تاریخ احمدیت۔جلد 28 435 سال 1972ء کیا کہ خاکسارانہیں اس موضوع پر ڈچ زبان میں بھی بتائے چنانچہ خاکسار نے نصف گھنٹہ تک انہیں خطاب کیا اور ان کے جملہ سوالات کا جواب دیا۔ے۔ساتویں تقریر وسطی ہالینڈ کے شہر او تریخت (Utrecht) میں ہوئی جہاں ایک کیتھولک بائبل سوسائٹی نے مسیح ناصری علیہ السلام اور قرآن کریم کے موضوع پر تقریر کروائی۔خاکسار تاریخ مقررہ پر بذریعہ ریل گاڑی حاضر ہوا۔اس موقع پر ایک کیتھولک اور ایک پروٹسٹنٹ پادری صاحب بھی موجود تھے خاکسار نے پون گھنٹہ تک تقریر کی اور مسیح ناصری کے متعلق اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا اور قرآن کریم میں جس طرح مسیح علیہ السلام اور ان کی والدہ کا ذکر آیا ہے اس سے ان کو مطلع کیا۔نیز مسیح کی آمد ثانی کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی بیان کیا اور حضور کے بعض اقتباسات اس بارہ میں پڑھ کر سنائے۔جملہ سوالات کا جوڈیڑھ گھنٹہ تک ہوتے رہے جواب دیا گیا۔۔آٹھویں تقریر آمرسفورٹ شہر کی بائیبل سوسائٹی نے کروائی۔تقریر کا موضوع تھا ”ہماری زندگی کا مقصد اور اس بارہ میں اسلامی تعلیم خاکسار نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب اسلامی اصول کی فلاسفی سے استفادہ کرتے ہوئے اس موضوع پر ایک گھنٹہ تک خیالات کا اظہار کیا۔بفضلہ تعالیٰ یہ مضمون بہت پسند کیا گیا اور ایک ممبر نے کھڑے ہو کر بآواز بلند سب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام کی جوتعلیم بیان ہوئی ہے میں اس سے حرف بحرف متفق ہوں۔الحمد للہ کہ بہت اچھا اثر قائم ہوا۔بعد ازاں سوالات کا جواب دیا گیا اور اس کے بعد حاضرین نے ہماری کتب خرید کیں۔۹۔ہالینڈ کے دوسرے بڑے شہر اور مال بردار جہازوں کی دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ روٹرڈیم کے ہسپتال کے لئے عملہ تیار کرنے والے اکیڈیمی سکول کی طرف سے ہمیں اسلام پر تقریر کے لئے دعوت ملی۔چنانچہ خاکسار نے وہاں پہنچ کر تقریر کی اور سوالات کا جواب دیا۔تقریر کے بعد لٹریچر فروخت ہوا۔۱۰۔ہالینڈ کے جنوب مشرقی علاقہ شہر مڈل برخ Middelburg کے اکا ڈیمی سکول کی طرف سے خاکسار کو اسلام پر تقریر کے لئے بلایا گیا۔پہلے ایک کلاس میں تقریر ہوئی اس کے بعد دینیات کے ماسٹر صاحب نے خاکسار کا اپنے سکول کے ڈائریکٹر صاحب سے تعارف کروایا۔خاکسار نے دونوں کو ایک کتاب " مسیح کہاں فوت ہوئے پیش کی۔اسی اثنا میں طلبہ کے چند نمائندے وہاں پہنچے اور انہوں نے ڈائریکٹر صاحب سے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ سکول کی دوسری تین بڑی کلاسیں