تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 392
تاریخ احمدیت۔جلد 28 392 سال 1972ء علی ذالک۔اس کے بعد لٹو کا احمدیہ سکول میں طلباء کی کثرت کے پیش نظر مزید دو منزلہ عمارت بنانے کا معاملہ پیش ہوا اور لٹو کا اور ناندی کے سب احباب نے یہ ذمہ داری قبول کی اور مالی اور وقت کی قربانی کر کے مجوزہ عمارت کی جلد از جلد تکمیل کا وعدہ کیا۔دوسری جماعتوں نے بھی اس میں لٹو کا جماعت کی مدد کا وعدہ کیا۔۱۹۷۱ء میں سب نے یہ عہد کیا تھا کہ انشاء اللہ ہر سال نبی میں کم از کم ایک مسجد بنائی جایا کرے گی اور جہاں مسجد بنے وہیں سالانہ جلسہ بھی کیا جائے۔چنانچہ اسی بناء پر ناندی میں سالانہ جلسہ کیا گیا۔اس سال کے لئے مولوی محمد صدیق صاحب نے یہ تجویز پیش کی کہ سال کے آخر میں سالانہ جلسہ لٹو کا شہر میں کیا جائے بشرطیکہ لٹو کا جماعت وعدہ کرے کہ وہ ناندی کی طرح اس سال شاندار طور پر اپنی مسجد بنالیں گے۔ظہر وعصر کی نماز کے بعد مولوی محمد صدیق صاحب نے کوئی آدھ گھنٹہ مختلف ضروری تربیتی امور اور چندوں کی با قاعدہ ادا ئیگی تبلیغ اور نمازوں کی پابندی وغیرہ کی طرف احباب کو خاص تو جہ دلائی اور آخر میں اسلام کی ترقی ، حضرت خلیفہ اسیح الثالث اور وکیل التبشیر صاحب اور دیگر تمام مسلمان قوموں کی مشکلات کے لئے دعاؤں کی تحریک کی الوداعی دعا کے بعد اجلاس ختم ہوا۔91 مسجد محمود مارو کا افتتاح سال کے وسط میں ہوا۔مسجد محمود کی تحریک اور اس کے لئے زمین کا حصول اور دیگر سب ابتدائی مراحل شیخ عبدالواحد صاحب فاضل سابق انچارج نجی مشن اور جماعت مارو کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں سے انجام پائے۔نومبر ۱۹۶۵ء میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے دست مبارک سے اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔مارو اور ناندی کے مخلص احمدی بھائیوں اور بہنوں اور بچوں نے بار بار اس کے لئے وقار عمل کیا اور نہ صرف نبی کے مخیر احمدی اور غیر احمدی حضرات نے اس کے لئے مالی قربانیاں کیں بلکہ غیر مسلم معززین نے اس کے لئے چندہ دیا۔عمارتی سامان پیش کیا اور اپنی لاریاں اور ٹرک مفت دیئے اس طرح خدا کا یہ گھر ا پریل ۱۹۷۲ء کے آخر میں پایہ تکمیل کو پہنچا اور اس کا افتتاح ۶ مئی ۱۹۷۲ء کو عمل میں آیا جس میں جماعت ہائے احمد یہ نبی کے علاوہ خاصی تعداد میں غیر از جماعت معز مین اور غیر مسلم منجمین اور انڈین احباب نے بھی شرکت فرمائی۔افتتاحی تقریب کے لئے سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے حسب ذیل برقی پیغام ارسال فرمایا تھا۔مسجد محمود مارو کا افتتاح اور تبلیغی جلسہ مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ اس تقریب کو