تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page iv
جلسہ ہوئی۔علاوہ ازیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کرام اور مخلصین سلسلہ کے حالات و واقعات اور ان کی سیرت و سوانح کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔خاص طور پر حضرت قاضی محمد عبد اللہ بھٹی صاحب جو کے ۳۱۳ کے اصحاب میں سے آخری بزرگ تھے ، کے تفصیلی حالات اس میں موجود ہیں۔اسی طرح لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے پچاس سال پورے ہونے پر بطور شکرانہ جن عظیم الشان تقریبات کا اہتمام کیا گیا ان کی تفصیلی رو داد از حد ایمان افروز ہے کہ کس طرح حضرت المصلح الموعود کے دست مبارک سے لگایا ہوا پودا پچاس سالوں میں تناور درخت بن چکا تھا اور دنیا بھر میں اس کی شاخیں پھیل چکی تھیں۔آخر پر حسب سابق بیرونی ممالک میں جماعتی مساعی کا ایک مختصر خاکہ بھی تحریر کیا گیا ہے۔اس جلد کی تیاری میں نے خصوصی معاونت فرمائی ہے۔آپ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے فروری ۱۹۸۹ء سے جون ۲۰۱۵ء تک اطاعت اور وفا کے جذبہ کے ساتھ نہایت محنت اور عرق ریزی سے دفتر شعبہ تاریخ احمدیت میں خدمات سلسلہ بجالانے کی توفیق ملی۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء۔کے لئے نے بھی خصوصی معاونت فرمائی ہے۔تصاویر کے حصول نے تعاون فرمایا ہے۔جلد ہذا کے مواد کی دستیابی اور حوالہ جات کی جانچ پڑتال کے لئے بمعہ عملہ کا تعاون بھی ہمہ وقت میسر رہا۔اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم سے نوازے اور بیش از پیش خدمات دینیہ کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔آمین فجزاهم الله ا - ه احسن الجزاء