تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 282 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 282

تاریخ احمدیت۔جلد 28 282 سال 1972ء سلسلہ احمدیہ اور برصغیر کے ممتاز اہل قلم اور نامور ادیب و مصنف ۱/۴ پریل ۱۸۹۳ء کو پیدا ہوئے۔۱۹۱۴ء میں آل انڈیا محمدن ایجوکیشنل کانفرنس علیگڑھ کے انعامی مقابلہ میں سب سے پہلی کتاب بچوں کے لئے لوریاں اور پہیلیاں لکھی جو سب سے بہتر قرار دی گئی۔آپ کے قلم سے ملک کے مشہور جرائد ورسائل میں ہزار ہا مضامین مختلف موضوعات پر شائع ہوئے۔آپ کی مرتبہ اور مصنفہ کتابوں میں سے بعض کا تذکرہ آپ کے الفاظ میں کیا جاتا ہے۔آپ تحریر فرماتے ہیں:۔جواہرات حالی مولانا حالی کی غیر مطبوعہ نظمیں سرسید ( میری چالیس سالہ محنت کا نتیجہ ) سرسید کا سفر نامہ لندن۔مقالات سرسید (۱۹ حصے )۔سیرت ابن ہشام اردو ایڈ یشن اور تاریخ اشاعت اسلام جو میری سب سے زیادہ اہم اور سب سے بہتر تصنیف ہے۔جو کتابیں زیر ترتیب یا زیر تالیف ہیں ان میں سے بعض یہ ہیں۔مولانا حالی کی مفصل سوانح عمری جس کا مواد میں ۱۹۱۴ ء سے جمع کر رہا ہوں۔مشاہیر پانی پت۔طبقات ابن سعد۔ترجمہ کتاب الاسلام از ہشام کلبی۔مفصل تاریخ اسلام جس کے مختلف حصے بنی عباس تک لکھ چکا ہوں۔تاریخ تمدن اسلام۔تاریخ مشاہیر اسلام۔جغرافیہ تاریخ اسلام۔سرسید کا سفر نامہ پنجاب۔کلیات نثر حالی۔کلیات نظم حالی اور تاریخ اخبارات و رسائل جس کا مواد ۱۹۲۶ء سے جمع کر رہا ہوں۔171 سید مبین الدین احمد صاحب نے آپ کی وفات پر آپ کے اسلامی و دینی تصانیف پر ایک مفصل مضمون سپرد قلم کرتے ہوئے لکھا:۔ادیب العصر، یگانہ روزگار ، فدائے اردو، نازشِ اہل صحافت، فرزانہ پانی پت ، شیخ محمد اسماعیل پانی پتی نے جو ۱۴۸ کتابوں کے مصنف ، ۶۹ کتب و رسائل کے مولف ،۸ اخبارات ورسائل کے ایڈیٹر اور ۳ لائبریریوں کے مؤسس تھے۔۱۲ / اکتوبر ۱۹۷۲ء کو لاہور میوہسپتال میں ۷۹ سال کی عمر پا کر رحلت فرمائی۔شیخ صاحب مرحوم سے میری پوری ایک چوتھائی صدی کے مراسم تھے ان کی المناک موت نے میرے ذہن و فکر کو بے حد متاثر کیا۔میں شیخ صاحب مرحوم کے ایک نہایت ہی عزیز اور فاضل دوست محمد طفیل صاحب کی فرمائش پر نقوش کے لئے شیخ محمد اسماعیل پانی پتی کی شخصیت ،سوانح اور ان کے علمی وادبی کاموں پر ایک طویل مضمون لکھنے میں مصروف تھا کہ اسی دوران میں میرے ایک محترم ہم قلم دوست مجھ سے ملنے تشریف لائے اور دریافت فرمایا کہ ” آجکل کیا لکھا جا رہا ہے۔جواباً عرض کیا کہ اپنے مرحوم دوست شیخ محمد اسماعیل پانی پتی کی علمی وادبی خدمات کے