تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 206 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 206

تاریخ احمدیت۔جلد 28 206 سال 1972ء ۱۹۰۴ء میں قانون گو ملازمت شروع کی تھی بعد میں محنت اور قابلیت کی وجہ سے ترقی کر کے افسر مال کے عہدہ تک پہنچے اور یہ وہ زمانہ تھا جب انگریز مسلمانوں کو محکمہ مال میں ملازمت دیا ہی نہیں کرتے تھے آپ اس وقت ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں سارے پنجاب میں نہایت قابل اور ماہر مشہور تھے۔پنشن سے تین سال قبل آپ کو سیٹلمنٹ کمشنر اراضی کے عہدہ پر لاہور میں تعینات کیا گیا۔ان تین سالوں میں آپ نے بندو بست اراضی کے سلسلہ میں جو کام کیا ہے اس کی وجہ سے محکمہ مال کے موجودہ افسر آج تک آپ کو احترام سے یاد کرتے ہیں۔چنانچہ آپ کی حسن کارکردگی اور قابلیت کی وجہ سے حکومت نے آپ کو ” خان کے خطاب سے نوازا۔۱۹۴۳ء میں محکمہ مال میں تقریباً چالیس سال ملازمت ختم کر کے فارغ ہی ہونے والے تھے کہ انڈیا گورنمنٹ نے آپ کے لئے جودھ پور ریاست میں بطور وزیر مال سفارش کر دی لہذا آپ جودھ پور ریاست میں اس حیثیت سے ۱۹۴۵ء تک کام کرتے رہے۔محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب آئی سی ایس اوائل ٹریننگ میں مالی امور کی تربیت کے سلسلے میں مکرم راجہ صاحب کے ساتھ ہی منسلک ہوئے تھے۔میں نے ان کو ایک لمبا عرصہ نہایت قریب سے دیکھا آپ نہایت درجہ خلیق، ملنسار ، خدا تعالیٰ سے بے پناہ محبت کرنے والے اور ہر معاملہ میں اس کی خوشنودی اور رضا کو مدنظر رکھنے والے منقطع الی اللہ اور برگزیدہ انسان تھے۔ہر شخص کے ساتھ اس کی عقل اور تعلیم اور نفسیات کے مطابق گفتگو کیا کرتے تھے۔آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب اور احمد یہ لٹریچر پر کافی عبور حاصل تھا۔آپ کے کئی رؤیا اور کشوف اپنے تمام معانی اور مطالب کے ساتھ حرف بحرف پورے ہوئے۔۱۹۴۲ء میں جب آپ کو پنشن ملنے والی تھی آپ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں جو ابھی تمام چھوٹے چھوٹے تھے مشوش ہوئے۔چنانچہ آپ نے بڑے الحاح کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کیں آپ کو یہ الفاظ القا ہوئے ”میرے منعم کریمی میرے رازق حقیقی چنانچہ اس القا کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپ کو فراوانی رزق سے خوب نوازا بلکہ میں اپنے مشاہدہ کی بناء پر تو یہ کہوں گا کہ ہر دوسرا دن پہلے دن سے زیادہ بسط اور فراوانی لے کر آتا تھا۔چنانچہ اسی القا کے بعد آپ جودھ پور ریاست میں وزیر مال مقرر ہوئے اور اسی کے بعد آپ کو گورنمنٹ نے بورے والا میں سرکاری مقررہ شرح قیمت پر مربعے لینے کی اجازت دی اسی کے بعد آپ کو گجرات میں عین شہر کے وسط میں قطعات اراضی الاٹ ہوئے جن کو بیچ کر گلبرگ لاہور میں مکانات بنوائے۔رازق حقیقی اور منعم کریمی کی نعماء اور حسنات صرف ان کی ذات پر ہی ختم نہیں ہوئیں