تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 191 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 191

تاریخ احمدیت۔جلد 28 191 سال 1972ء زلزلہ زمین سے متعلق ہے اور بارش آسمان سے آتی ہے پس یہ ایسی پیشگوئی ہے کہ اس میں زمین اور آسمان دونوں جمع کر دئے گئے ہیں تا پیشگوئی دونوں پہلوؤں سے پوری ہو کیونکہ یہ امر انسان کی طاقت سے باہر ہے کہ وہ اپنی طرف سے ایسی پیشگوئی کرے جس میں زمین اور آسمان دونوں شامل کر دئے جائیں بلکہ خود یہ امر انسانی طاقت سے باہر ہے کہ عین دھوپ کے وقت جبکہ بارش کا خاتمہ ہو چکا ہو یہ پیشگوئی کرے کہ آج بارش ہوگی اور پھر بارش ہو جائے۔حضرت ڈاکٹر صاحب ۱۹۱۹ ء میں مشرقی افریقہ تشریف لے گئے اور وہاں آپ کو کینیا، یوگنڈا اور ٹانگانیکا میں مختلف سرکاری حیثیت سے خدمت خلق اور طبی خدمات بجالانے کے بہت مواقع میسر آئے۔جہاں جہاں رہے اسلام کی اشاعت کا فریضہ بھی انجام دینے میں سرگرم رہے خصوصاً سروٹی اور بمبو میں افریقن اور علاقہ ہزارہ اور پنجاب کے غیر احمدی دوستوں تک خوب پیغام حق پہنچایا۔ڈڈومہ میں آپ نے نیروبی سے چھپنے والے جماعتی اشتہاروں اور ٹریکٹس اور رسالہ سواحیلی کی عمدگی سے تقسیم کی یہاں آپ نے اپنے حلقہ احباب میں تبلیغ بھی کی اور اپنے خرچ پر لٹریچر بھی تقسیم کیا۔کملی میں ایک بار آپ نے چند آغا خانیوں کو دعوت چائے دی اور مولانا شیخ مبارک احمد صاحب کو بھی تبادلہ خیالات کے لئے مدعو کیا۔۳۹-۱۹۳۸ء میں جب احمدیہ مشن مالی مشکلات سے دو چار تھا افریقن مبلغ شیخ صالح کے ماہوار الاؤنس کے لئے چند بزرگوں نے باقاعدگی سے حصہ لیا، ان میں آپ بھی شامل تھے۔کا سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد آپ مسا کہ ( یوگنڈا) میں مستقل طور پر قیام پذیر ہو گئے جہاں آپ نے اپنے رہائشی پلاٹ کے ساتھ حکومت سے مشن ہاؤس مسجد اور قبرستان کے لئے دوا یکڑ کا پلاٹ حاصل کیا اور ۱۹۶۳ء میں اپنی نگرانی میں مسالہ کی پہلی احمدیہ مسجد تعمیر فرمائی جس کا امام سید نا حضرت مصلح موعود نے آپ ہی کو مقررفرمایا۔مرحوم کی اہلیہ محترمہ امتہ الرحمن صاحبہ حضرت چوہدری اللہ بخش صاحب مالک اللہ بخش سٹیم پریس قادیان کی بڑی صاحبزادی تھیں۔آپ نے اپنے پیچھے چار صاحبزادے اور چھ صاحبزادیاں یادگار چھوڑیں۔وفات کے وقت مرحوم کے دو صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں انگلستان میں تھیں۔ایک صاحبزادی اور دو صاحبزادے یوگنڈا میں اور دو صاحبزادیاں پاکستان میں مقیم تھیں۔جن میں سے ایک صاحبزادی لعیقہ طور صاحبہ لاہور میں مقیم تھیں۔