تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 142
تاریخ احمدیت۔جلد 27 142 سال 1971ء محمد صاحب۔عائشہ سلطانہ صاحبہ سلمی صدیقہ صاحبہ اہلیہ چوہدری علیم الدین صاحب سابق امیر جماعت اسلام آباد حضرت مولوی کرم الہی صاحب ڈوگر آف کھارا مفصل قادیان ولادت: بیعت ۱۹۰۶ء وفات ۲۳ فروری ۱۹۷۱ء آپ کی خود نوشت روایات میں لکھا ہے کہ:۔میں ۱۸۹۸ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے داخل ہوا تھا مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے طبعی طور پر محبت تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا معمول تھا کہ حضور صبح کے وقت عموماً ہر روز سیر کے لئے باہر تشریف لے جایا کرتے تھے اور حضور کے بہت سے اصحاب حضور کے ہمراہ ہوتے تھے اور اکثر اوقات موضع بھر کی طرف تشریف لے جاتے تھے اور کبھی کبھی موضع بسر اواں کی طرف بھی تشریف لے جایا کرتے تھے۔۱۸۹۹ء میں جب مرزا مبارک احمد صاحب مرحوم حضور کے چوتھے لڑکے پیدا ہوئے تھے تو اس وقت میں تعلیم الاسلام ہائی سکول کی دوسری جماعت میں تعلیم پاتا تھا۔حضور نے ان کی پیدائش پر بہت خوشی کی۔یہاں تک کہ اس خوشی کے اظہار کے لئے سکول میں استادوں اور طالب علموں کو بوندی کے لڈ و تقسیم کئے تھے اور ان میں سے دو بوندی کے لڈو مجھے بھی ملے تھے جو کہ بہت صاف ستھرے اور لذیذ تھے اور گھی کے بنے ہوئے تھے۔۱۹۰۰ ء یا ۱۹۰۱ ء کا ذکر ہے کہ طالب علموں میں اس بات پر مباحثہ ہوا کہ علم افضل ہے یا دولت۔اس مباحثہ کے بعد یہ بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور پیش کی گئی تو آپ نے فرمایا کہ خدا کا فضل افضل ہے“۔10 تقسیم ملک کے بعد شاہدرہ میں سکونت پذیر ہو گئے۔دعوت الی اللہ میں خاص شغف تھا۔اپنے تین بیٹیوں کو مولوی فاضل تک تعلیم دلائی۔اولاد رحمت اللہ صاحب۔مولوی نعمت اللہ صاحب مبلغ سلسلہ۔عبد الرحمن صاحب۔رحمت بی بی صاحبہ 11 حضرت ملک رسول بخش صاحب آف ڈیرہ غازی خان ولادت: ۱۸۸۹ء۔بیعت : ۱۹۰۴ء وفات: ۸ مارچ ۱۹۷۱ء 12