تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 102 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 102

تاریخ احمدیت۔جلد 27 102 سال 1971ء میری ضرورت پڑی میں ہر قربانی کیلئے تیار رہوں گا۔خواہ مجھے جان دینی پڑے۔سو پورے پندرہ دن بعد یہ تمام وعدے پورے کر کے ہمیشہ کیلئے زندہ ہو گیا۔جرنیل ٹکا خاں نے ستارہ جرات ملنے پر مبارک میں لکھا:۔میں اس کی ماں کو سلام کرتا ہوں جس نے یہ بیٹا جنا۔پوری قوم کو اس ماں پر فخر ہے جب تک پاک آرمی ہے اس وقت تک مجیب زندہ ہے۔۶ جون ۱۹۷۲ ء پورے چھ ماہ بعد انڈیا نے میرے شہید کی باڈی دی تھی۔کرنل سکھ تھا۔اس نے بہت تعریف کی کہ یہ اپنی قوم کا سرمایہ تھا۔بہت بہادر اور نڈر افسر تھا۔بیشک اس نے ہمارا بہت نقصان کیا ہے مگر اپنے ملک کیلئے اس نے بہت کچھ کیا اس کی جیب میں اس کی ماں کا ایک خط رکھا تھا وہ ہم نے اپنے جی۔ایچ۔کیو میں جمع کروا دیا۔جب ہم بہادروں کی کہانی دیتے ہیں ان کی ماں بہن کے خط بھی ساتھ دیتے ہیں۔ایسے بہادر خواہ دشمن کے ہوں یا اپنے۔ہم حالات ضرور لکھیں گے۔جس قوم کی ایسی مائیں ہوں ان کے بیٹے کبھی شکست نہیں کھاتے میرا اس کی ماں کو سلام دینا۔ساتھ قرآن شریف دیا جو انہوں نے ساتھ بکس میں بند کر دیا۔مجیب کا باپ بڑا مردمومن تھا۔احمدیت کا شیدائی تھا۔الفضل اس کی جان تھا۔مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے اس کو عشق تھا۔وہ نڈر احمدی تھا۔سپریم کورٹ میں ہر ایک کو تبلیغ کرتا۔اس کی وفات پر ایک عیسائی حج کار میلیس (سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آف پاکستان۔ناقل ) نے لکھا ” میں نے اپنی زندگی میں ایسا پکا مسلمان نہیں دیکھا“۔99 اسی طرح شہید کے ماموں محترم میجر (ر) محمود احمد صاحب افسر حفاظت لندن اس معرکہ آرائی اور شہادت کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :۔وہ ایک نہایت نڈر، جوشیلا اور خوبصورت دل اور خوش مزاج افسر تھا۔وہ ایک ہر دلعزیز یونٹ افسر تھا۔ہر کام محنت اور خوش اسلوبی سے کرتا تھا۔۱۹۷۱ء کے سال اس کی پوسٹنگ بلوچستان ملیشیا میں Ist Masud Bn میں ہوئی جو کہ اس وقت چمن بارڈر کے اوپر لگی ہوئی تھی۔دسمبر ۱۹۷۱ء میں اس کی بٹالین کو چھمب جوڑیاں سیکٹر میں جنگ میں حصہ لینے کیلئے بھیج دیا گیا۔اس کی بٹالین کو مندر پوسٹ اور ایک اور دوسری پوسٹ قبضہ کرنے کا حکم ملا۔چونکہ مندر پوسٹ ایک انتہائی مضبوط مورچہ تھا اور تقریباً ۸۰ ڈگری اونچائی پر واقع تھا اس کا دفاع انتہائی مضبوط تھا اور پہاڑی پر واقع ہونے کی وجہ سے اس کو کسی طرف سے بھی پہنچنا بے حد مشکل تھا۔