تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 379 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 379

تاریخ احمدیت۔جلد 26 379 سال 1970ء مہمانوں کی جانب سے قریشی محمد اسلم صاحب کی تقریر اور جماعت احمد یہ ماریشس کی مہمان نوازی کا دلی شکر یہ ادا کیا۔اس موقع پر قریشی محمد اسلم صاحب نے ایڈ مرل ایم شریف صاحب اور دوسرے معزز مہمانوں کی خدمت میں سلسلہ احمدیہ کا لٹریچر تحفہ دیا جسے سب نے بخوشی قبول کیا۔بعد ازاں رات 9 بے معزز مہمانوں کو بذریعہ بس واپس پورٹ لوئیس میں بابر جہاز پر پہنچا دیا گیا اور یوں یہ استقبالیہ پروگرام بخیر و خوبی انجام پذیر ہوا۔۲ دسمبر ۱۹۷۰ء کو ماریشس کے طول و عرض میں یوم التبلیغ منایا گیا۔اس روز اخلاص و ایمان کے پیکر احمدیوں نے زبانی اور لٹریچر کے ذریعہ پیغام حق پہنچایا۔مولوی صدیق احمد صاحب منور ایک وفد کے ساتھ بونا گئی تشریف لے گئے۔یہاں کے لوگ اکثر ہندو ہیں۔19 دسمبر کو احمدیہ کالج کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں وزیر تعلیم مہمان خصوصی تھے۔ازاں بعد جماعت احمد یہ ماریشس کی پانچویں سالا نہ تعلیم القرآن کلاس کا مسجد دار السلام میں انعقاد ہوا۔جس میں جماعت ماریشس کی مختلف جماعتوں نے نمائندگی کی اور مونتا میں بلانش فنکس ، نیپیر ، پائی اور روزبل کے مخلص احمدیوں نے شرکت فرمائی اور ہر رنگ میں تعاون کیا۔کلاس میں مندرجہ ذیل مضامین پڑھائے گئے۔قرآن مجید، حدیث ، لائف آف محمد ، تاریخ احمدیت ( عہد مبارک حضرت خلیفہ اوّل)، چشمه مسیحی انگریزی ، اسلام اور حقوق انسانی (Islam and Human Rights از حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب۔قرآن مجید سے متعلق مختلف موضوعات پر جماعت کے اہل علم حضرات کے چھ لیکچر ہوئے۔کلاس ۲۵ دسمبر ۱۹۷۰ ء تک جاری رہی آخری روز حنیف جواہر صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ ماریشس نے نوجوان قرآن کی روشنی میں کے موضوع پر ایک مؤثر خطاب کیا۔60 تعلیم الاسلام احمد یہ کالج روز ہل ( ماریشس ) کا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۷۰ء کو تعلیم الاسلام احمد یہ کالج روزبل کا دوسرا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوا جس کی صدارت ماریشس کے وزیر تعلیم جناب آر جمعدار صاحب نے فرمائی۔اس تقریب کے لئے کالج کی عمارت اور اس کے ماحول کو اچھی طرح سے صاف کیا گیا اور چارٹس کے ذریعہ آراستہ کیا گیا۔معزز مہمان خصوصی کی آمد پر انہیں کالج کی لیبارٹریز دکھائی گئیں۔کالج کے سٹاف سیکرٹری مسٹر عادل گانتی جی اے نے کالج کی سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنائی جس میں کالج کے اجراء کے بلند نصب العین کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا مقصد ماریشس کے نوجوانوں کو مادی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی