تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 239 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 239

تاریخ احمدیت۔جلد 26 239 سال 1970ء وہاڑی ،۲۲ جون (نمائندہ جسارت) قادیانیوں کو مسلم لیگ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔کیونکہ کوئی غیر مسلم پارٹی کا رکن بننے کی اہلیت نہیں رکھتا۔وہاڑی کی الہلال سوسائٹی کے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کونسل مسلم لیگ کے صدر میاں ممتاز دولتانہ نے یہ اعلان کیا۔۔۔قادیانیوں کے لئے مسلم لیگ کی رکنیت کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کونسل مسلم لیگ کے سربراہ نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ وہ قادیانیوں کو مسلمان نہیں سمجھتے اور پارٹی کے دستور کے مطابق کوئی غیر مسلم پارٹی کارکن نہیں بن سکتا۔لائل پور کے اخبار ” پاکستانی“ (مورخہ ۲۰ تا ۲۷/اکتوبر ۱۹۷۰ء) نے درج ذیل سراسر جعلی اور فرضی خبر صفحہ اول پر نمایاں اور جلی الفاظ میں اور تین شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کی :۔غلام احمد قادیانی کی پیشگوئی کے مطابق پیپلز پارٹی ضرور کامیاب ہوگی 160 پیپلز پارٹی کے کل امیدواروں میں سے ۲۵ فیصد امید وار قادیانی ہیں۔“ نصرت جہاں فنڈ کا بتیس لاکھ روپیہ پیپلز پارٹی کو دینے کا اعلان ر بوه ۱۴ اکتوبر (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے مشرقی اور مغربی بازوؤں کے سرکردہ قادیانی حضرات ہوائی جہازوں، کاروں اور بسوں کے ذریعے اپنے کعبہ ربوہ پہنچے۔جہاں ان کے خلیفہ ناصر نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لئے ایک خصوصی اجلاس بلا رکھا تھا۔اس اجلاس میں قادیانی مرزائیوں کے خلیفہ نے صدارتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسیح موعود جناب غلام احمدقادیانی کی پیشنگوئی کے پورا ہونے کا وقت آ گیا ہے کہ دنیا پر صرف اور صرف قادیانی حکومت ہوگی۔آپ نے فرمایا کہ مجھے حضرت مسیح موعود کی مذکورہ پیشن گوئی فخر ایشیا اور قائد عوام جناب ذوالفقار علی بھٹو کے ہاتھوں پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔آپ نے کہا کہ اکیلے جناب بھٹو نے احمدیت کو فروغ دینے کے لئے دو سالوں میں وہ کام کیا ہے جو ہماری ساری جماعت نصف صدی میں بھی سرانجام نہیں دے سکی۔آپ نے اپنی ساری تقریر میں بار بار جناب بھٹو کا ذکر کر کے انہیں خراج تحسین ادا کیا اور اپنے حواریوں کو تاکید کی کہ وہ حضرت مسیح موعود مرزا غلام احمد قادیانی کے مشن کو مکمل کرنے کی خاطر پیپلز پارٹی کے امید واروں کو کامیاب کروائیں اور جان تک کی بازی لگا دیں خلیفہ صاحب نے غیر ممالک کے دورہ سے واپس آتے ہی اپنے امریکی اور برطانوی سر پرستوں کی ہدایت کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی بیگم نصرت بھٹو کے نام پر جو نصرت جہاں فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ہمارے