تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 194 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 194

تاریخ احمدیت۔جلد 26 194 سال 1970ء محروم کر دیں۔اس کے برعکس بیرونی ممالک میں چونکہ اس کے اتنے حصے بخرے نہیں ہوتے اس لئے ہر ایک ان کی خوشگوار معیت و صحبت سے جی بھر کر سیراب و فیض یاب ہوتا ہے۔66 135- ایک تقریب عشائیہ بلیک برن کے ٹاؤن ہال میں آپ کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا جس کی رپورٹنگ کرتے ہوئے اخبار ”بلیک برن ٹائمنز اپنی اشاعت ۱۴ را گست۱۹۷۰ء میں لکھتا ہے:۔ترجمہ۔ہم ہمیشہ سے مانتے آئے ہیں کہ بلیک برن ٹائمنر زمین کے کناروں تک اپنی راہ بنالیتا ہے۔اس ہفتہ ہمیں معلوم ہورہا ہے کہ اسے عالمی دوستی کے قیام میں اپنا حصہ بھی ڈالنا ہے۔پاکستان کے ایک مشہور شاعر جناب ثاقب زیروی صاحب اس ہفتہ ایک میونسپل عشائیہ میں بطور مہمان مدعو تھے جو بلیک برن ٹاؤن ہال میں منعقد کیا گیا تھا جبکہ آپ جناب سر محمد ظفر اللہ خاں صدر عالمی مجلس Friendship کے ہمراہ تھے۔جناب زیروی صاحب قومی شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صحافی بھی ہیں اور ہفت روزہ لاہور نامی رسالہ خود شائع کرتے ہیں۔جب وہ واپس لاہور جائیں گے تو اپنے ہمراہ ٹائمنز کے کچھ شمارے بھی لے جائیں گے تا کہ وہاں کے لوگوں کو بلیک برن شہر کے بارہ میں نیز اس اچھے باہمی رشتہ کے بارہ میں کچھ بتا سکیں جو بلیک برن کے شہریوں اور یہاں مقیم ایشیائی طبقہ کے مابین قائم ہے۔جب سر محمد ظفر اللہ خاں صدر بین الاقوامی عدالت انصاف ( ہیگ) منگل کے روز بلیک برن تشریف لائے تو انہیں میونسپل عشائیہ دیا گیا۔وہ دو پہر کے وقت پہنچے تو ان کو جناب اے ایچ پراچہ صاحب جو بلیک برن عالمی مجلس Friendship تحصیل ہذا کے جنرل سیکرٹری ہیں کے گھر لے جایا گیا جہاں وہ اپنے قیام کے دوران رہے۔ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ بعد ازاں منعقد ہوا جس میں جناب میر اور ان کی اہلیہ شامل ہوئے 136 فضل عمر تعلیم القرآن کلاس مورخہ یکم اگست ۱۹۷۰ء سے مورخه ۳۱ راگست ۱۹۷۰ ء ربوہ میں فضل عمر تعلیم القرآن کلاس منعقد