تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 92
تاریخ احمدیت۔جلد 26 92 سال 1970ء دارالیمن، دار النصر شرقی و غربی اور باب الابواب کے احباب کے لئے مخصوص تھا۔انصار اللہ کی آرائشی محراب سے گولبازار کے وسط میں وقف جدید کی آرائشی محراب تک دار البرکات، دار العلوم اور احمد نگر کے احباب جمع تھے۔وقف جدید کی آرائشی محراب سے دفاتر تحریک جدید کے سامنے تحریک جدید کی آرائشی محراب تک دارالصدر شرقی اور دار الصدر جنوبی کے احباب ایستادہ تھے۔تحریک جدید کی آرائشی محراب سے صدر انجمن احمدیہ کی آرائشی محراب اور گیسٹ ہاؤس تحریک جدید تک کے راستہ کے دونوں طرف بیرونی مقامات سے تشریف لانے والے احباب نیز دارالرحمت شرقی اور دارالرحمت وسطی کے احباب کو جگہ دی گئی تھی۔گیسٹ ہاؤس تحریک جدید سے ہال لجنہ اماءاللہ کے موڑ پر فضل عمر فاؤنڈیشن کی آرائشی محراب تک کا درمیانی پلاٹ مستورات کے لئے مختص تھا۔فضل عمر فاؤنڈیشن کی آرائشی محراب سے احاطہ مسجد مبارک کے دروازہ پر لوکل انجمن احمدیہ کی آرائشی محراب تک دارالرحمت غربی و فیکٹری امیریا نیز دارالصدر غربی کے احباب کھڑے تھے۔یہ سب احباب اپنے اپنے محلہ کا پرچم (جس پر جلی حروف میں ان کے محلہ کا نام لکھا ہوا تھا ) اٹھائے انتہائی ذوق و شوق کے عالم میں سراپا انتظار بنے حضور انور کی تشریف آوری کے منتظر تھے۔جہاں سڑکوں کے دونوں جانب ہزاروں ہزار احباب جمع تھے اور تمام راستوں کے کنارے سراپا شوق مخلص و فدائی احباب سے اٹے پڑے تھے وہاں مسجد مبارک کے عقب میں قصر خلافت کے ساتھ شامیانے لگا کر مدعووبین خاص کو جگہ دی گئی تھی۔ان میں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد، صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام، ممبران صدر انجمن احمد یہ ممبران تحریک جدید مهران وقف جدید، ممبران مجلس انصار الله مرکز یہ ہمبر ان مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ، صدر صاحبان محلہ جات ربوہ اور امراء اضلاع شامل تھے۔اس موقع پر جن امراء اضلاع یا ان کے نمائندوں کو ربوہ پہنچ کر حضور انور کے استقبال میں شریک ہونے کی سعادت ملی ان میں حسب ذیل امراء کرام شامل ہیں:۔محترم جناب مرزا عبدالحق صاحب امیر جماعتہائے احمد یہ سابق صوبہ پنجاب و بہاولپور وامیر ضلع سرگودہا محترم مولوی محمد عرفان صاحب امیر جماعتہائے احمد یہ صوبہ سرحد و امیر ضلع مانسہرہ محترم میاں محمود احمد صاحب امیر ضلع پشاور محترم مولوی چراغ دین صاحب امیر ایبٹ آباد۔محترم صوفی غلام محمد صاحب امیر ضلع ڈیرہ اسمعیل خان۔محترم سردار فیض اللہ صاحب قیصرانی امیر ضلع ڈیرہ غازی خاں۔محترم میجر مقبول احمد صاحب نائب امیر را ولپنڈی۔محترم شریف احمد صاحب سیکرٹری مال اسلام